کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی، گھریلو گیس کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک بھر میں 19 کلو والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ گھریلو گیس کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔ نئی قیمتیں یکم اگست 2025 سے نافذ ہو چکی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.50 روپے کی کمی کی ہے۔ نئی قیمتیں یکم اگست 2025 سے نافذ ہو چکی ہیں اور اس کا اطلاق پورے ملک میں کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں کی ویب سائٹس کے مطابق، دہلی میں اب 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1665 روپے سے گھٹ کر 1631.50 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں یہ قیمت 1769 سے گھٹ کر 1734.50 روپے، ممبئی میں 1616.50 سے گھٹ کر 1582.50 روپے اور چنئی میں 1823.50 سے کم ہوکر 1789 روپے ہو گئی ہے۔

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں یہ کمی کیٹرنگ، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور فوڈ انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے راحت مانی جا رہی ہے۔ ان شعبوں میں زیادہ تر کھانا پکانے کے لیے کمرشیل سلنڈر ہی استعمال کیے جاتے ہیں، اس لیے قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ صارفین تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب گھریلو استعمال کے لیے 14.3 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آخری بار ان قیمتوں میں 8 اپریل 2025 کو رد و بدل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک قیمتیں مستحکم ہیں۔


فی الحال گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 853 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے، لکھنؤ میں 890.50 روپے، پٹنہ میں 942.50 روپے، حیدرآباد میں 905 روپے اور غازی آباد میں 850.50 روپے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، روپے کی قدر میں کمی بیشی اور حکومتی پالیسیوں جیسے عوامل ایل پی جی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

تیل کمپنیاں مستقبل میں قیمتوں میں مزید رد و بدل کر سکتی ہیں، تاہم فی الحال صرف کمرشیل سلنڈر کے صارفین کو فائدہ پہنچا ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو نئی قیمتوں کا انتظار باقی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔