چینی کمپنی ’شاؤمی‘ نے کی 900 سے زیادہ ملازمین کی چھنٹنی، معاشی بحران کا خوف!

دنیا کی سب سے بڑی معیشت والا ملک امریکہ بھی شرح ترقی کی کمی اور بحران کے اندیشے سے نبرد آزما رہا ہے، یہاں مہنگائی 40 سالوں کی ریکارڈ سطح پر ہے۔

شاؤمیِ تصویر آئی اے این ایس
شاؤمیِ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایسا لگتا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک معاشی بحران کے خوف میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی کمپنیوں نے اپنے یہاں سے ملازمین کی چھنٹنی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق چین کی اسمارٹ فون مینوفیکچرر کمپنی ’شاؤمی‘ نے 900 سے زائد ملازمین کو نکال باہر کیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے معاشی بحران کے درمیان تقریباً 3 فیصد ملازمین کو نکال دیا ہے۔ حالانکہ کمپنی کی طرف سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ معاشی بحران کے خوف سے ایپل اور مائیکروسافٹ جیسی مشہور ٹیک کمپنیوں نے بھی چھنٹنیاں کی ہیں۔ ہندوستان میں بھی گزشتہ کچھ مہینوں میں کئی اسٹارٹ اَپس نے ملازمین کو نکالا ہے۔ دراصل روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی دنیا مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے۔ کھانے پینے سے لے کر کئی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ریزرو بینک شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے، جس سے شرح ترقی میں کمی کا خطرہ ہے۔ شرح ترقی متاثر ہوگی تو معاشی بحران کے امکانات بڑھیں گے۔


ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت والا ملک امریکہ بھی شرح ترقی کی کمی اور بحران کے اندیشے سے نبرد آزما رہا ہے۔ یہاں مہنگائی 40 سالوں کی ریکارڈ سطح پر ہے۔ ایسے میں سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا جس طرح سے گلوبل کمپنیاں چھنٹنی کر رہی ہیں، ویسا ہی ہندوستان کی بڑی کمپنیاں بھی کر سکتی ہیں؟ کیا آنے والے دنوں میں ہندوستان میں بھی بے روزگار لوگوں کی تعداد بڑھے گی؟ امریکہ میں بحران آیا تو ہندوستان پر کتنا اثر پڑے گا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔