سونا ڈیڑھ ہزار روپے اور چاندی کی قیمت میں بیالیس سو روپے کی کمی ہوئی
کل سونے اور چاندی کے لیے بہت زبردست خریداری کا دن رہا کیونکہ سونا تقریباً ڈیڑھ ہزار روپے سستا اور چاندی کی قیمت میں 4200 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
جیولرز اور اسٹاکسٹس کی زبردست فروخت کی وجہ سے جمعہ کو قومی راجدھانی کے بلین مارکیٹ میں سونا چودہ سو روپے گر کراسی ہزارروپے سے نیچے آ گیا۔ اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں 4200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل انڈیا بلین ایسوسی ایشن نے یہ اطلاع دی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بین الاقوامی منڈیوں میں کمزور رجحان کی وجہ سے بلین کی قیمتیں شدید دباؤ میں ہیں۔
99.9 فیصد خالص سونے کی قیمت چودہ سو روپے کمی کے ساتھ 79500 روپے فی دس گرام ہوگئی۔ پچھلے سیشن میں یہ 80,900 روپے فی دس گرام پر بند ہوا تھا۔ چاندی 4,200 روپے گر کر 92,800 روپے فی کلو پر آ گئی۔ دسمبر کے مہینے میں یہ سب سے بڑی کمی ہے۔ جمعرات کو آخری تجارتی سیشن میں چاندی 97,000 روپے فی کلو پر بند ہوئی تھی۔ 99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت بھی 1400 روپے کمی سے 79 ہزار 100 روپے فی دس گرام پر آگئی جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت اسی ہزار پانچ سو روپے فی دس گرام تھی۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق جتن ترویدی، نائب صدر (تحقیقاتی تجزیہ کار)، ایل کے پی سیکیورٹیز، نے کہا کہ امریکہ میں پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں گراوٹ اور ہفتہ وار بے روزگاری کے دعووں میں اضافے کے بعد منافع بکنگ کی وجہ سے سونے کی تیزی سے فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے کامیکس (کموڈیٹی مارکیٹ) میں سونے کی قیمت 2670 ڈالر فی 10 گرام پر آ گئی ہے۔ کامیکس گولڈ فیوچر 18.60 ڈالر فی اونس گر کر 2,690.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ چاندی کی قیمت 1.42 فیصد گر کر 31.17 ڈالر فی اونس رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔