سونا-چاندی میں گراوٹ کا سلسلہ، خریداری کا یہ بہترین وقت، ورنہ پھر ہونگے مہنگے!

جیمز اینڈ جویلری ٹریڈ فیڈریشن کے نائب صدر اور سینکو گلڈ کے ایم ڈی اور چیئرمین شنکر سین نے ’لائیو ہندوستان‘ کو بتایا کہ سونا خریدنے کا یہ معقول وقت ہے کیوںکہ آگے طویل مدت تک قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بین الاقوامی سطح پر بیش قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آئی بھاری گراوٹ، گھریلو سطح پر روپے میں مضبوطی اور مانگ میں کمی آنے کی وجہ سے جمعرات کو دہلی کے صرافہ بازار میں چاندی 2050 روپے کم ہو کر 46450 روپے فی کلوگرام پر آ گئی، یہ چاندی کی 18 دنوں میں سب سے نچلی ترین سطح ہے۔ دریں اثنا سونے کے داموں میں بھی 100 روپے کی نرمی آئی اور اس کے دام 38370 روپے فی 10 گرام پر آ گئے۔

اگر آپ شادی یا تہوار کے لئے سونا خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ خریداری کے لئے بہترین وقت ہے کیوں کہ ماہرین کا خیال ہے کہ دیوالی تک سونے کی قیمت 42000 روپے فی 10 گرام تک جا سکتی ہے۔ اگر سونے نے اس بلندی کو حاصل کر لیا تو وہ سونے کی قیمتوں کا ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔


جیمز اینڈ جویلری ٹریڈ فیڈریشن کے نائب صدر اور سینکو گلڈ کے ایم ڈی اور چیئرمین شنکر سین نے ’لائیو ہندوستان‘ کو بتایا کہ سونا خریدنے کا یہ معقول وقت ہے کیوںکہ آگے طویل مدت تک قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کاروباری جنگ کے درمیان چین سونے کی خریداری کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں سونے کی مانگ اور قیمت میں بےتحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا اثر گھریلو بازار میں بھی نظر آ رہا ہے۔

ادھر، دہلی بولین اینڈ جویلرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ویمل گوئل نے کہا کہ دنیا بھر میں کساد بازاری کے خدشہ کے پیش نظر سونے کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے وقت سونا 42 ہزار فی 10 گرام اور چاندی 52 ہزار فی کلو گرام تک پہنچ سکتی ہے۔ آل انڈیا صرافہ یونین کے نائب صدر سریندر جین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں کو کمزور ہوتے روپے کی بھی حمایت مل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Sep 2019, 7:10 PM