مسلسل 4 دن تک بند رہیں گے بینک، اختتام ہفتہ کی تعطیلات کے بعد ملازمین کی دو روزہ ہڑتال

بینک ملازمین 30 اور 31 جنوری کو ہڑتال پر جانے والے ہیں۔ اس سے قبل 28 جنوری کو مہینے کا چوتھا ہفتہ اور 29 جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے

<div class="paragraphs"><p>بینکوں کی ہڑتال کی فائل تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

بینکوں کی ہڑتال کی فائل تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اختتام ہفتہ کی وجہ سے تعطیلات اور ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بینک مسلسل چار روز تک بند رہیں گے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بینک ملازمین 30 اور 31 جنوری کو ہڑتال پر جانے والے ہیں، اس سے قبل 28 جنوری کو مہینے کا چوتھا ہفتہ اور 29 جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ اس دوران انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت جاری رہے گی، اس سے لوگ پیسے کا لین دین کر سکیں گے۔

ہڑتال کے بارے میں، ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے کہا کہ 30-31 جنوری کو یونین فورم آف بینک یونینزکی طرف سےطلب کی گئی دو روزہ ہڑتال سے ان کی برانچ میں کام کاج متاثر ہو سکتا ہے ۔ بینک ملازمین کی اس ہڑتال میں ملک بھر سے بینک برانچ کے ملازمین شرکت کرنے جا رہے ہیں۔


ایس بی آئی نے کہا کہ ہمیں انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے یو ایف بی یو سے وابستہ ایسوسی ایشنز یعنی اے آئی بی ای اے، اے آئی بی او سی، این سی بی ای، اے آئی بی او اے ، وغیرہ نے ہڑتال کا نوٹس جاری کیا ہے۔ بینک ملازمین نے اپنے مطالبات کے حصول کے لیے 30 اور 31 جنوری 2023 کو ملک گیر بینک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹاچلم نے کہا کہ بینک ملازمین کے 5 مطالبات ہیں۔ پہلے بینکنگ ورکنگ کلچر میں اصلاحات، بینکنگ پنشن کو اپ ڈیٹ کریں، نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کو ختم کریں، تنخواہ پر نظر ثانی کریں اور تمام کیڈرز میں بھرتی کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔