بجاج لایا نیا الیکٹرک اسکوٹرجو آٹھ ہزار سستا اور جس میں ہےزیادہ ویرائٹی

بجاج چیتک الیکٹرک اسکوٹر کا نیا ماڈل ہندوستانی مارکیٹ میں آ گیا ہے۔ چیتک نے اپنے نئے الیکٹرک ا سکوٹر کو چار رنگوں کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بجاج آٹونے چیتک الیکٹرک اسکوٹر کا ایک نیا ورژن مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔ یہ چیتک  3202 نام کا نیا ویرینٹ ہے۔ اس اسکوٹر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ماڈل پچھلے ویریئنٹس سے سستا ہے اور ان ویریئنٹس سے زیادہ رینج بھی دے رہا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ الیکٹرک ا سکوٹر ایک ہی چارجنگ میں 137 کلومیٹر کی رینج دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیتک بلو3202 ویریئنٹ کے ساتھ مارکیٹ میں ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا ہے۔ چیتک کے اس الیکٹرک اسکوٹر کی ایکس شو روم قیمت 1.15 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ چیتک بلو3202 کی قیمت اس کے اربن ویرینٹ سے 8 ہزار روپے کم ہے۔ جبکہ اس کے پریمیم ویرینٹ کی ایکس شو روم قیمت 1.48 لاکھ روپے ہے۔


دوسرے اسکوٹروں کی طرح بجاج کے اس ا سکوٹر میں بھی اضافی قیمت کے ساتھ ٹیک پیک دیا جا رہا ہے۔ اسے سکوٹر کے ساتھ خریدنے سے، آپ الیکٹرک وہیکل کے ساتھ اور بھی زیادہ خصوصیات حاصل کرتے ہیں۔

بجاج آٹو نے اس الیکٹرک اسکوٹر کی بکنگ لینا شروع کر دی ہے۔ اس ای وی کو صرف 2000 روپے کی ٹوکن رقم کے ساتھ بک کیا جا سکتا ہے۔ یہ اسکوٹر مارکیٹ میں چار رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس میں بروکلین بلیک، سائبر وائٹ، انڈیگو میٹالک اور میٹ کورس گرے رنگ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔