مہنگائی کا ایک اور جھٹکا! امول کے بعد مدر ڈیری دودھ کے داموں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ

قیمتوں میں اضافہ کے بعد مدر ڈیری کا فل کریم دودھ کا ایک لیٹر کا پیکٹ 55 کے بجائے اب 57 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ آدھا لیڑ کا پیکٹ 28 روپے کے بجائے 29 روپے میں دستیاب ہوگا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں لیکوڈ مِلک کے داموں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔ مدر ڈیری کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل یعنی 11 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ مدر ڈیری کی قیمتوں میں آخری مرتبہ تقریباً 1.5 سال قبل دسمبر 2019 میں تبدیلی کی گئی تھی۔

قیمتوں میں اضافہ کے بعد مدر ڈیری کا فل کریم دودھ کا ایک لیٹر کا پیکٹ 55 کے بجائے اب 57 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ آدھا لیڑ کا پیکٹ 28 روپے کے بجائے 29 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹونڈ اور ڈبل ٹونڈ دودھ کا ایک لیٹر اور آدھا لیٹر کا پیکٹ بالترتیب 47 روپے، 24 روپے اور 41 روپے اور 21 روپے میں دستیاب ہوگا۔


حال ہی میں جولائی کی شروعات میں امول دودھ کے داموں میں بھی دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ گجرات کوآپریٹو ملک مارکٹنگ فیڈریشن نے 30 جون کو اس حوالہ سے اطلاع دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔