رانچی سے ایئر ایشیا کی تین پروازیں جلد

ایئر ایشیا (انڈیا) کے سی ای او مٹو شانڈلیہ/Getty Images
ایئر ایشیا (انڈیا) کے سی ای او مٹو شانڈلیہ/Getty Images
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: سستی پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئر ایشا انڈیا اگلے مہینے رانچی سے بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشورکے لئے پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس نے اپنے بیڑے میں ایک نیا ایئر بس اے 320 بھی شامل کیا ہے۔ کمپنی نے بیان میں بتایا کہ ان تینوں نئے فضائی راستوں پر خدمات شروع کرنے کے ساتھ وہ اپنی بنگلورو۔حیدرآباد خدمات کے پھیروں میں بھی اضافہ کرے گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر امر ابرول نے کہا ، ’’ہمیں ٹیئر2 زمرے کے شہروں کے راستوں پر خدمت شروع کرنے کی خوشی ہے‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سبھی لوگوں کے لئے فضائی سفر کو آسان بنا رہے ہیں۔ نئے طیارہ کو بیڑے میں شامل کرنے کے بعد کمپنی کے پاس کل 13 اے 320 طیارے ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Sep 2017, 8:28 AM