دو ہفتوں کی گراوٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں آئی تیزی

آنے والے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ پر کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کا اثر بھی دیکھا جا سکے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: کمپنیوں کے بہتر سہ ماہی نتائج، کورونا کے نئے کیسز میں کمی اور ویکسینیشن میں تیزی کے ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پرموصول مثبت اشارے کی بنیاد پر گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ دو ہفتوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے نئی بلندیوں پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اگلے ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہنے کی توقع ہے۔

زیر جائزہ عرصے میں 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس 753.87 پوائنٹس یعنی 1.44 فیصد بڑھ کر 53000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 53140.06 پوائنٹس پر رہا، اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی (این ایس ای) 1.49 فیصد یعنی 235.60 پوائنٹس بڑھ کر15923.40 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی کارکردگی بھی بہتر رہی، جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 23130.41 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.27 فیصد بڑھ کر 26462.31 پوائنٹس پر رہا۔


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے آنے کا خدشہ ہے اور اس دوران کیسز میں کچھ تیزی آرہی ہے۔ تاہم جن ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں، وہاں سخت قوانین پر عمل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس سے فوری طور پر تیسری لہرآنے سے بچاؤ کی امید ہے۔ آنے والے ہفتے میں مارکیٹ پر کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کا اثر بھی دیکھا جا سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔