اڈانی گروپ کے شیئرس میں پھر زبردست گراوٹ درج، 4 کمپنیوں کے شیئرس ’لووَر سرکٹ‘ کے ساتھ بند

اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی پاور اور این ڈی ٹی وی کے شیئر میں 5 فیصد کا لووَر سرکٹ لگ گیا جس کے سبب ان کمپنیوں کے اسٹاکس میں ٹریڈنگ روکنی پڑی۔

<div class="paragraphs"><p>اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈانی گروپ کے شیئرس میں ایک بار پھر گراوٹ کا دور تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ منگل کے روز ٹریڈنگ سیشن میں اڈانی گروپ کے شیئرس میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری تیزی پر زبردست بریک لگ گیا۔ اڈانی گروپ کی شیئر مارکیٹ میں لسٹیڈ 10 کمپنیوں میں سے 4 کمپنیوں کے شیئر ’لووَر سرکٹ‘ کے ساتھ بند ہوئے ہیں۔ باقی کمپنیوں کے شیئرس میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ شیئر بازار میں زبردست گراوٹ کا اثر اڈانی گروپ کے اسٹاکس پر بھی پڑ رہا ہے۔

شیئر مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزیز کے شیئر میں آج کے سیشن میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ایک وقت شیئر میں 10 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آ گئی تھی، لیکن کلوزنگ کے وقت شیئر 7.27 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1738 روپے پر بند ہوا۔ اڈانی پورٹس کا شیئر 3.92 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 654 روپے پر بند ہوا ہے۔


اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی پاور اور این ڈی ٹی وی کے شیئر میں 5 فیصد کا لووَر سرکٹ لگ گیا جس کے سبب ان کمپنیوں کے اسٹاکس میں ٹریڈنگ روکنی پڑی۔ اڈانی ولمر کا شیئر 4.94 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 414 روپے پر بند ہوا ہے۔ اے سی سی میں 1.79 فیصد اور گجرات امبوجا میں 3.97 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ سب سے کم گراوٹ اڈانی گرین انرجی کے اسٹاک میں رہی جو 1.49 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 706 روپے پر بند ہوا ہے۔

اڈانی گروپ کے شیئر میں گراوٹ کے اسباب پر نظر ڈالیں تو جی کیو جی پارٹنرس کی سرمایہ کاری کے بعد شیئرس میں یکطرفہ شاندار تیزی دیکھنے کو ملی تھی۔ اس کے بعد سرمایہ کار منافع وصولی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف ہنڈن برگ کے الزامات پر جانچ کو لے کر جے پی سی کا مطالبہ بھی طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے بھی شیئرس پر دباؤ دکھائی دے رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */