ہنڈن برگ کی رپورٹ کے سبب اڈانی گروپ کو ایک دن میں لگے چار جھٹکے

ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کو بہت سے نقصانات فوری طور پر اٹھانے پڑے، جبکہ بہت سے نقصانات آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔ دریں اثنا، اڈانی اور ان کے گروپ کو ایک ہی دن میں چار بڑے جھٹکے لگے ہیں

<div class="paragraphs"><p>گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد سے اڈانی گروپ کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے۔ گروپ یہ ظاہر کرنے کی پرزور کوشش کر رہا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہے لیکن حقیقت اس سے بہت دور ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کو بہت سے نقصانات فوری طور پر اٹھانے پڑے، جبکہ بہت سے نقصانات آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔ دریں اثنا، اڈانی اور ان کے گروپ کو ایک ہی دن میں چار بڑے جھٹکے لگے ہیں۔

آیئے جاتے ہیں کہ ایک دن میں آنے والی وہ کون سی چار خبریں ہیں جو اڈانی گروپ کے لیے اچھی نہیں ہیں۔

موڈیز نے اڈانی گروپ کی 4 کمپنیوں کی درجہ بندی گھٹائی

موڈیز نے اڈانی گروپ کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ درجہ بندی کرنے والے اس ادارے نے اڈانی گروپ کی چار کمپنیوں کی درجہ بندی کو مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔ ان کمپنیوں میں اڈانی گرین انرجی، اڈانی گرین انرجی ریسٹرکٹڈ گروپ، اڈانی ٹرانسمشن اور اڈانی الیکٹریسٹی ممبئی شامل ہیں۔ غور طلب ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد سے ان کمپنیوں کی قدر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

موڈیز نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کے الزامات کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


گوتم اڈانی ٹاپ 20 امیروں کی فہرست سے باہر

ایک طرف جہاں موڈیز نے اندانی گروپ کی کمپنیوں کی درجہ بندی کو گھٹا دیا وہیں دوسری طرف اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں جمعہ کو بھی گراوٹ جاری رہی۔ اس کے نتیجے میں گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی دولت 7 ارب ڈالر کم ہو کر 58 ارب ڈالر رہ گئی۔ اس کے ساتھ وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ 20 سے باہر ہو گئے اور 22ویں نمبر پر آ گئے۔ جمعرات کو ان کی دولت میں 402 ملین ڈالر کی کمی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ فہرست میں 18ویں نمبر پر کھسک گئے تھے۔

سیبی نے ایف پی او کیس میں تحقیقات شروع کی

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے اڈانی انٹرپرائزز کے 20000 کروڑ روپے کے ایف پی او میں ملوث دو اہم سرمایہ کاروں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان سرمایہ کاروں کے اڈانی گروپ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ سیبی حصص کی فروخت کے عمل میں قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں یا مفادات کے کسی ٹکراؤ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دو ماریشین کمپنیاں آیوشمت لمیٹڈ اور گریٹ انٹرنیشنل ٹسکر فنڈ کے اڈانی کے ساتھ تعلقات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اہم سرمایہ کار کے طور پر اپنا پیسہ اڈانی انٹرپرائزز کے ایف پی او میں ڈالا تھا۔ کارپوریٹ امور کی وزارت نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر کو اس تحقیقات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔


ایشیا انڈیکس نے بڑا فیصلہ کرلیا

ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے سامنے جہاں ہندوستان میں کئی مشکلات کھڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی گروپ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایشیا انڈیکس نے کہا کہ وہ اڈانی ولمار کو ایس اینڈ پی بی ایس ای آئی پی او انڈیکس سے 20 فروری سے خارج کر دے گا۔ ایم ایس سی آئی نے کہا کہ اڈانی گروپ کی چار کمپنیوں کا وزن گھٹ کر 0.27 فیصد پر آ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔