طیارہ ایندھن کے داموں میں 7 فیصد کا اضافہ، فضائی سفر مہنگا ہونے کے امکانات

ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں آج سے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہوائی کرایوں میں اضافہ ہو سکتا ہے

طیارہ ایندھن کے دام / Getty Images
طیارہ ایندھن کے دام / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں آج سے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہوائی کرایوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں یکم مئی سے طیارہ ایندھن کی قیمت 61690.28 روپے فی کلو لیٹر کر دی گئی ہے۔ یہ اپریل میں 57805.28 روپے فی کلو لیٹر تھا۔ اس طرح اس کی قیمت میں 3885 روپے یعنی 6.72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


اسی طرح ممبئی میں طیارہ ایندھن 3912.75 روپے یعنی سات فیصد مہنگا ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز سے اس کی قیمت 59822.90 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔ اپریل میں اس کی قیمت 55910.15 روپے فی کلو لیٹر تھی۔

کولکاتہ میں 6.30 فیصد اور چنئی میں 6.84 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ کولکاتہ میں اب اس کی قیمت 66245.74 روپے اور چنئی میں 63095.36 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔ طیارہ ایندھن کی قیمتوں کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔