بینک سے دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں دو برانچ منیجر سمیت 45 کو 4 سال کی قید

سی بی آئی معاملوں کے خصوصی جج ایس جواہر نے 45 افراد کے ساتھ یونین بینک آف انڈیا کے منیجروں وی کننن اور جی کاشی ناتھن کو قصوروار ٹھہرایا اور ان پر 10،04،000روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چنئی: مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے خصوصی جج نے یونین بینک آف انڈیا کے دو برانچ منیجروں اور 45 دیگر افراد کو بینک سے دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں 4 سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

سی بی آئی معاملوں کےلئے خصوصی جج ایس جواہر نے 45 افراد کے ساتھ یونین بینک آف انڈیا کے منیجروں وی کننن اور جی کاشی ناتھن کو قصوروار ٹھہرایا اور ان پر 10،04،000روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

چنئی کی سی بی آئی کی انسداد بدعنوانی شاخ نے یونین بین آف انڈیا کی تروونانملئی شاخ کے دونوں منیجروں اور دیگر افراد کے خلاف ایک معاملے کی جانچ میں پایا کہ انہوں نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر ٹریکٹر اور پاور ٹیلرس خریدنے کے لئے زرعی قرض کا فائدہ لینے کےلئے فصل کے لئے قرض لیا اور بینک نے بغیر اصول و ضوابط پر عمل کئے 91.30 لاکھ روپے کا قرض انہیں دے دیا۔ دونوں نے بینک کو 9130634 روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

سی بی آئی نے جانچ پوری ہونے کے بعد ایک چارج شیٹ داخل کی جس میں ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420،409۔567،468،471، 477 اے اورانسداد بدعنوانی قانون 1988 کی 13(1)(سی) اور (ڈی) کے ساتھ ساتھ دفعہ 13 (2)کے تحت جرم طے کئے۔ سماعت مکمل ہونے پر کننن اور کاشی ناتھن کے علاوہ دیگر 45 افراد کو عدالت نے منگل کو قصوروار ٹھہرایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Oct 2018, 2:09 PM