صارف کو ذہنی ایذا رسانی پہنچانے کے لئے بینک پر دس ہزار کا جرمانہ

ضلع صارف منچ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد بینک کو صارف کے کھاتے میں جمع رقم، بینک ضابطے کے مطابق رقم کی ادائیگی تک سود، دس ہزار ذہنی ایذا رسانی اور 3300 متاثرہ کو دینے کا حکم دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جھنجھنو: راجستھان کے جھنجھنو میں ضلع صارف منچ نے صارف کے کھاتے میں جمع روپیے دینے سے انکار کرنے پر بینک پر دس ہزار روپیے ذہنی ایذا رسانی کے اور تین ہزار تین سو روپیے تنازعات کا خرچ دینے کا حکم دیا ہے۔

منچ کے صدر مہیندر شرما اور رکن شیوکمار شرما نے دھیرج کمار کی شکایت میں بتایا کہ 10 نومبر 2016 کو بچت کھاتہ بینک آف راجستھان جھنجھنو میں کھلوایا تھا۔ بعد ازاں اس بینک کا انضمام آئی سی آئی سی آئی میں ہو گیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ پڑھائی کے سلسلے میں جے پور جانے کی وجہ سے پانچ ماہ تک اپنے کھاتے میں کوئی لین دین نہیں کیا۔ یکم نومبر 2016 کو کھاتے سے روپیے نکالنے گیا تو بینک افسران نے رقم دینے سے انکار کر دیا۔


مینیجر سے بات کرنے پر اس نے پانچ ماہ تک لین دین نہ کرنے پر رقم ختم ہونے اور کھاتہ چالو نہ ہونے کی وجہ سے الٹا بینک کو رقم مانگنے اور نوٹس دینے کے لیے کہا گیا۔ بینک افسر نے بتایا کہ نئے ضابطوں کے مطابق کھاتے میں کم از کم 10،200 کا بیلنس رکھنے کی بات کہی گئی۔

ضلع صارف منچ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد بینک کو صارف کھاتے میں جمع 2931 روپیے، اس رقم پر بینک کے ضابطے کے مطابق رقم کی ادائیگی تک سود، دس ہزار ذہنی ایذا رسانی اور تین ہزار تین سو روپیے متاثرہ کو دینے کا حکم دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */