پی این بی سمیت ملک کے 10 بینکوں کا 4 بڑے بینکوں میں انضمام

سرکاری بینکوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے دس بینکوں کا انضمام کرکے چار بڑے بینک بنانے کا آج اعلان کیا جس کے بعد ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد گھٹ کر 12 رہ جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سرکاری بینکوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے دس بینکوں کا انضمام کرکے چار بڑے بینک بنانے کا آج اعلان کیا جس کے بعد ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد گھٹ کر بارہ رہ جائے گی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک کا پنجاب نیشنل بینک میں انضمام کیا جائے گا۔ اسی طرح کینرا بینک میں سینڈیکیٹ بینک کا انضمام اور الہ آباد بینک کا انڈین بینک میں انضمام کیا جائے گا۔ یونین بینک کے ساتھ آندھرا بینک اور کارپوریشن بینک کا انضمام ہوگا۔


انہوں نے بتایا کہ انضمام کے اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد گھٹ کر بارہ رہ جائے گی۔ سال 2017 میں ملک میں 27سرکاری بینک تھے۔ وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ انضمام کے باوجود بینک ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2017 میں مودی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اس کے پانچ ملحقہ بینکوں کا انضمام کیا تھا۔ اس کے بعد وجیہ بینک اور دینا بینک کا بینک آف بڑودا میں انضمام کیا گیا تھا۔


انضمام کا یہ عمل مکمل ہوجانے کے بعد سرکاری سیکٹر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا’بینک آف بڑودا، پنجاب نیشنل بینک، کینرا بینک‘یونین بینک، انڈین بینک، بینک آف انڈیا، سنٹرل بینک آف انڈیا، انڈین اورسیز بینک، پنجاب اینڈ سندھ بینک، بینک آف مہاراشٹر اور یوکو بینک رہ جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔