کیا اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ اپنا بجٹ نکال پائے گی؟ 3 ہفتے میں فلم نے کمائے ہیں تقریباً 129 کروڑ

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ اپنا بجٹ نکال پائے گی؟ فلم کا بجٹ 160 کروڑ روپے ہے۔ فلم کو اپنا بجٹ نکالنے کے لیے مزید 30 کروڑ روپے اور باکس آفس سے کمانے ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اکائی فورس کا پروموشن کرتے اکشے&nbsp; کمار / آئی اے این ایس</p></div>

اکائی فورس کا پروموشن کرتے اکشے کمار / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اکشے کمار اور ویر پہاڑیا کی فلم ’اسکائی فورس‘ ایریل ایکشن کے ساتھ حب الوطنی بھی دکھاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کو یوم جمہوریہ کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم نے ایک ہفتہ میں ہی باکس آفس پر 100 کروڑ کی کمائی کر لی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ تک یکے بعد دیگرے کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جس کی وجہ سے فلم کی کمائی میں کافی کمی آئی ہے۔ اتوار (9 فروری) کو فلم کو ریلیز ہوئے 17 روز ہو چکے ہیں۔ آئیے ذیل میں جانتے ہیں کہ فلم نے اب تک باکس آفس پر کتنی کمائی کی ہے۔

آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق فلم نے ابتدائی 10 دنوں میں 119.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ سانکلنک کے مطابق فلم نے 11ویں روز 1.6 کروڑ، 12ویں روز 1.35 کروڑ، 13ویں روز 1.5 کروڑ، 14ویں روز 1.1 کروڑ، 15ویں روز 80 لاکھ اور 16ویں روز فلم کی کمائی 1.5 کروڑ رہی۔ یعنی کہ فلم نے 16 دنوں میں 127.32 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اتوار 5:30 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق فلم کی کمائی 1.03 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ فلم ’اسکائی فورس‘ کی اب تک کی کل کمائی 128.38 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہے ان میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔


ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ اپنا بجٹ نکال پائے گی؟ اکشے کمار کی آخری کامیاب فلم سوریہ ونشی 2021 میں آئی تھی۔ اب جب کہ ’اسکائی فورس‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے تو ایسے میں امید ہے کہ فلم اپنا بجٹ نکال لے گی۔ اگر فلم کے بجٹ کی بات کی جائے تو فلم کا بجٹ 160 کروڑ روپے ہے۔ فلم کو اپنا بجٹ نکالنے کے لیے مزید 30 کروڑ روپے اور باکس آفس سے کمانے ہوں گے۔ حالانکہ فلم نے ابھی تک اپنے بجٹ کا 81 فیصد ہی کمایا ہے۔ واضح ہو کہ فلم ’اسکائی فورس‘ کو ابھیشیک انل کپور اور سندیپ کیولانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار میں ہیں جب کہ ویر پہاڑیا کی یہ پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔