’دیش کے امن اور دیش کے دشمنوں کے بیچ کتنا فاصلہ ہے‘، فلم ’ٹائیگر 3‘ کا دَمدار ٹریلر ریلیز

فلم ’ٹائیگر 3‘ کا جو ٹریلر آج ریلیز ہوا ہے اس کی شروعات ایک خاتون کی بیک گراؤنڈ آواز سے ہوتی ہے جو کہتی ہے کہ ’’دیش کے امن اور دیش کے دشمنوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سلمان خان اور کیٹرینا کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا انتظار فلم ناظرین شدت کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انتظار کی شدت میں آج اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب فلم کا ٹریلر جاری ہوا۔ ٹریلر سلمان خان اور کیٹرینا کیف کے زبردست ایکشن سے بھرپور ہے۔ ٹریلر میں دونوں کا انداز جوش سے بھر دینے والا ہے۔

فلم ’ٹائیگر 3‘ کا جو ٹریلر آج ریلیز ہوا ہے اس کی شروعات ایک خاتون کی بیک گراؤنڈ آواز سے ہوتی ہے جو کہتی ہے کہ ’’دیش کے امن اور دیش کے دشمنوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے۔‘‘ اس کے بعد سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے، پھر ریوتی اسکرین پر نظر آتی ہیں اور کہتی ہیں ’’بس ایک آدمی کا۔‘‘ پھر سلمان خان رونگٹے کھڑے کر دینے والے بائک اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد سلمان اور کیٹرینا کیف کے کچھ اچھے لمحات اسکرین پر نظر آتے ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے نظر آتے ہیں۔


اس کے بعد عمران ہاشمی کی آواز سنائی دیتی ہے جو کہتے ہیں ’’ہر بندے کی لائف کی سب سے قیمتی امانت اس کی فیملی ہوتی ہے۔ یعنی کہ بیوی کا پیار اور بچے کی خوشی۔ تو نے مجھ سے یہ سب چھین لیا ٹائیگر، اب میری باری ہے۔ اس بار تو ہارے گا ٹائیگر... تیری فیملی، تیرا ملک سب کچھ... یہ وعدہ ہے میرا، اور میں وعدہ کبھی نہیں توڑتا۔‘‘ اس کے ساتھ اسکرین پر عمران ہاشمی کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔ پھر جو ایکشن کیٹرینا کیف اور سلمان خان کی شروع ہوتی ہے، وہ دیکھنے لائق ہے۔ تقریباً 3 منٹ کے اس ٹریلر میں فلم ناظرین کے لیے ایسی سبھی چیزیں موجود ہیں جو انھیں فلم دیکھنے پر مجبور کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔