پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے: اجے دیو گن

نصرت فتح علی خان میرے لئے پاکستانی نہیں ہیں کیونکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب وہ سب کے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو جاتے ہندوستانی فنکاروں کو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔

ہندوستان اور پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے معاملہ پربالی ووڈ فنکار لگاتار اپنے خیالات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ اجے دیو گن نے بھی اپنی بات رکھی ہے۔ اجے کا ماننا ہے "جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو جاتے ہندوستانی آرٹسٹوں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے‘‘۔

لیکن جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ ہندوستان-پاکستان کے رشتوں سے میرے لئے سب اوپر ہے۔ اجے نے کہا’’ دوسروں کی طرح میں نے بھی یہی کہا تھا کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، اس وقت تک ہمیں کوئی تعاون نہیں کرنا چاہئے اور یہ محض گانوں تک محدود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد ختم ہونا چاہئے کیونکہ اس میں نہ تو ہماری کوئی غلطی ہے نہ ہی ان کی کوئی غلطی ہے، اور جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ میرے لئے پاکستانی نہیں ہیں کیونکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب وہ سب کے ہیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔