وکرانت میسی اور تاپسی پنو ’حسین دلربا 2‘ میں نظر آئیں گے

وکرانت، تاپسی پنو اور ہرش وردھن رانے نے ونی میتھیو کی ہدایت کاری اور کنیکا ڈھلون کی تحریر کردہ 'حسین دلربا' میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور تاپسی پنو حسین دل ربا 2 میں نظر آئیں گے، تاپسی پنو اور وکرانت میسی کی فلم ’حسین دلربا‘ گزشتہ سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی، وکرانت میسی اور تاپسی پنو اب ’حسین دلربا 2‘ میں نظر آئیں گے، وکرانت میسی نے بتایا کہ ’حسین دلربا 2‘ واقعی مختلف ہونے والی ہے۔ میرے اور تاپسی کے علاوہ اس مرتبہ فلم میں بہت سی نئی چیزیں ہونے والی ہیں۔ یہ حصہ بہت مختلف ہونے جا رہا ہے۔

وکرانت میسی نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ پہلے حصے کی کہانی لوگوں کو پسند آئے گی۔ اس فلم کے لیے ہمیں جتنا پیار ملا، ہم نے سوچا نہیں تھا... ہم نے دوسرے حصے کو شروع کرنے کے لئے ایک دلچسپ اوپن اینڈ موڑ پر کہانی کو چھوڑا تھا، جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور اب میں اس فلم کی شوٹنگ 15 دنوں میں کرنے جا رہا ہوں۔ واضح رہے کہ وکرانت، تاپسی پنو اور ہرش وردھن رانے نے ونی میتھیو کی ہدایت کاری اور کنیکا ڈھلون کی تحریر کردہ 'حسین دلربا' میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔