ودیا بالن نے ’کورونا وائرس‘ کے لئے 1000 ’پی پی ای کٹ‘ عطیہ کیں

ودیا نے انسٹاگرام پر اس اپیل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹروں، نرسوں اور وارڈ بوائز کے لئے 1000 پی پی ای کٹ عطیہ کر رہی ہیں

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: پورا ملک کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے۔ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بھی کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کر رہی ہیں۔ اسی ضمن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے بھی کورونا وائرس (جنگجوؤں) کو 1000 پرسنل پروٹیکٹو آلات (پی پی ای) کٹ عطیہ کی ہیں۔

ودیا بالن نے کورونا وائرس بیماری سے لڑنے کا ایک اہم ہتھیار پی پی ای کٹ عطیہ کرنے کے اعلان کے ساتھ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کے لئے آگے آئیں۔ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر اس اپیل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹروں، نرسوں اور وارڈ بوائز کے لئے 1000 پی پی ای کٹ عطیہ کر رہی ہیں۔


ودیا بالن نے کہا کہ کووڈ-19 کے ساتھ لڑائی میں یہی لوگ پہلی لائن میں کھڑے ہیں اور مریضوں سے براہ راست رابطے میں آتے ہیں۔ اگر کسی ایک میڈیکل اسٹاف کو انفیکشن ہوتا ہے تو کم از کم 12۔8 افراد 3۔2 ہفتوں کے لئے کورنٹائن بھیج دیئے جاتے ہیں، اس کی وجہ سے کئی اسپتالوں میں عملے کی کمی ہوگئی ہے۔ ودیا بالن نے شہریوں سے پی پی ای کٹس خریدنے کے لئے فنڈ جمع کرنے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔