کالا ہرن معاملہ LIVE: سلمان خان کو 5 سال کی سزا

جودھ پور کی سی جے ایم دیہات کی عدالت میں 28 مارچ کو اس معاملہ کی سماعت پوری ہو گئی تھی اور جج نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اب جودھ پور کی عدالت نے انہیں 5 سال کی سزا کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Apr 2018, 4:49 PM

سلمان کی سزا پر بالی وڈ اداکاروں کے ردعمل

سلمان خان پر عدالت کا فیصلہ سخت ہے: ارجن رام پال

سن کر دھکا لگا کہ سلمان خان کو مجرم قرار دیا گیا ہے: سبھاش گھئی

05 Apr 2018, 4:29 PM

جودھ پور سنٹرل جیل پہنچے سلمان

سلمان خان جودھ پور کی سنٹرل جیل میں پہنچ گئے ہیں۔

بشنوئی طبقہ کے لوگوں نے سلمان خان کو سزا ملنے پر خوشی منائی۔

سلمان خان کی طرف سے سیشن کورٹ میں ضمانت کی عرضی پیش کی گئی ہے۔ عرضی پر کل سماعت ہوگی۔

05 Apr 2018, 1:13 PM

سلمان خان کو 5 سال کی سزا کا اعلان

زیر بحث کالا ہر شکار معاملہ میں فلمی ستارے سلمان خان کو مجرم قرار دیا گیا ہے اور ان کو سزا سنا دی گئی ہے۔ جودھ پور کی سی جے ایم عدالت نے انہیں 5 سال کی سزا سنائی ہے ۔ ان پر 10 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

معاملہ کے دیگر ملزمان سیف علی خان، نیلم، سونالی بیندرے، تبو اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا گیا ہے۔ 28 مارچ کو اس معاملہ میں سی جے ایم دیو کمار کھتری کی عدالت میں سماعت ہوئی تھی اور اس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سزا کا اعلان ہونے کے بعد سلمان خان کو جودھ پور جیل میں لے جایا جا رہا ہے۔

جس وقت سلمان خان کو عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی اس وقت ان کی دو بہنیں بھی موجود تھی اور جیسے ہی سزا کا اعلان ہوا وہ رو پڑیں۔ سلمان خان کو سزا ہونے پر وشنوئی طبقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان کو سزا سنائے جانے کے بعد معروف صحافی ندھی راجدان نے لکھا، ’’تو سلمان خان اسی جیل میں رہنے جا رہے ہیں جس میں آسارام باپو رہتے ہیں۔‘‘


05 Apr 2018, 12:54 PM

سلمان خان کی سزا پر فیصلہ آدھے گھنٹے میں ہو گا: سرکاری وکیل

05 Apr 2018, 12:49 PM

سزا پر سسپنس اب بھی برقرار

میڈیا رپورٹیں میں سلمان کو 2 سال کی سزا ہونے کی بات سامنے آئی تھی، چونکہ سلمان کو ابھی تک سزا نہیں سنائی گئی۔ سزا پر سسپنس اب بھی برقرار۔


05 Apr 2018, 12:29 PM

جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے لئے کر سکتے ہیں درخواست

05 Apr 2018, 12:23 PM

سلمان خان کے علاوہ تمام فلمی ستارے عدالت سے باہر نکلے


05 Apr 2018, 12:10 PM

فیصلے سے پہلے بولے سلمان خان، ’میں بے گناہ ہوں‘

05 Apr 2018, 12:06 PM

سلمان کی ضمانت کے لئے وکیل تیار

سلمان خان کے وکیل ضمانت کے لئے 2 لوگوں ضمانتی کے طور پر کورٹ میں لے کر آگئے ہیں۔


05 Apr 2018, 12:05 PM

سلمان خان کی سزا پر بحث مکمل

عدالت میں سلمان خان کی سزا پر بحث مکمل ہو گئی ہے، جسٹس دیو کمار کھتری اپنے چیمبر میں چلے گئے ہیں۔ سزا کا کبھی بھی اعلان ہو سکتا ہے۔

05 Apr 2018, 12:03 PM

بری ستاروں کے خلاف بشنوئی سماج اپیل کرے گا

بشنوئی سماج کا کہنا ہے کہ کالا ہرن شکار کیس میں بری کئے گئے چار ملزمان تبو، نیلم، سیف علی خان اور سونالی بیندرے کے خلاف وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے۔


05 Apr 2018, 11:59 AM

عدالت میں سرکاری وکیل کی دلیل

عدالت میں سرکاری وکیل نے دلیل دی کہ سلمان چونکہ عادتاً مجرم ہیں، اس لیے انہیں 6 سال کی سزا دی جائے۔

05 Apr 2018, 11:57 AM

درخواست گزار نے کہا وشنوی سماج کو انصاف


05 Apr 2018, 11:55 AM

سرکاری وکیل نے عدالت سے سلمان خان کو 6 سال کی سزا دینے کا مطالبہ کیا

05 Apr 2018, 11:52 AM

سلمان کے ساتھ بری ہوئے دیگر ستارے کورٹ کے اندر اب بھی موجود ہیں


05 Apr 2018, 11:51 AM

جودھپور: کالے ہرن شکار کیس میں تمام ملزم ستارے بری

کالے ہرن شکار کیس میں سیف علی خان، نیلم، سونالی بیندرے اور تبو کو بری کر دیا گیا۔ یہ فلمی ستارے اس معاملے میں ملزم تھے، جنہیں کورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے، ان لوگوں پر سلمان خان کو شکار کے لئے اکسانے کا الزام تھا۔

05 Apr 2018, 11:46 AM

سلمان کو قصوروار

سلمان خان کو کالا ہرن معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے کورٹ نے باقی ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔


05 Apr 2018, 11:43 AM

سلمان خان کے وکیل کی دلیلیں پوری، سرکاری وکیل 6 سال کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

05 Apr 2018, 11:36 AM

تھوڑی دیر میں سزا کی مدت پر آئے گا فیصلہ، سزا پرسنوائی جاری

1 سے 6 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے، اگر تین سال سے زیادہ کی سزا ہوتی ہے، تو سلمان خان کو عدالت سے براہ راست جیل جان ہوگا۔


05 Apr 2018, 11:33 AM

سلمان خان قصوروار قرار باقی دیگر ستارے بری

کالے ہرن کیس: سلمان خان مجرم قرار، باقی 5 ملزم ستارے بری

05 Apr 2018, 11:29 AM

عدالت میں کارروائی جاری، کسی وقت فیصلہ آسکتا ہے


05 Apr 2018, 11:28 AM

کورٹ روم میں سماعت جاری

فیصلہ سنائے جانے سے پہلے سلمان نے کورٹ میں تمام الزامات سے کیا انکار، دیگرستاروں نے بھی جج سے کہا کہ ان پر لگائے گئے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔

05 Apr 2018, 11:22 AM

عدالت میں معاملے کی سنوائی شروع، جلد فیصلہ آنے کی امید


05 Apr 2018, 11:16 AM

تبو اور سونالی بیندرے کے ساتھ ان کے شوہر گولڈی بہل بھی کورٹ میں موجود ہیں۔

کالا ہرن معاملہ LIVE: سلمان خان کو 5 سال کی سزا
05 Apr 2018, 11:13 AM

سابق اداکارہ نیلم اور سیف علی خان بھی کورٹ پہنچے۔


05 Apr 2018, 11:08 AM

جودھپور: سلمان خان کورٹ پہنچے

05 Apr 2018, 11:07 AM

جودھپور: ہوٹل سے کورٹ کے لئے نکلے سلمان خان


05 Apr 2018, 11:06 AM

جودھپور: سلمان کی بہن الويرا ہوٹل سے کورٹ کے لئے نکلیں

کالے ہرن شکار کیس میں تھوڑی دیر میں جودھپور کورٹ سے سلمان خان پر فیصلہ آئے گا۔ سلمان خان کی بہن الويرا بھی جودھپور میں موجود ہیں۔ الويرا ہوٹل سے کورٹ کے لئے نکل چکی ہیں۔ تھوڑی دیر میں وہ کورٹ پهچنے والی ہیں۔

05 Apr 2018, 11:02 AM

سلمان خان کو اگر سزا ہوتی ہے؟

اگر آج سلمان خان قصوروار پائے جاتے ہیں تو ان کو اور دیگر فنکاروں کو جودھپور سنٹرل جیل لے جایا جائے گا۔ جہاں آسا رام باپو، ملكھان سنگھ وشنوی اور شمبھو ریگر جیسی ہائی پروفائل ہستیاں پہلے ہی سے بند ہیں۔


05 Apr 2018, 10:57 AM

جودھپور کورٹ پہنچے وشنوی سماج کے وکیل منيپال وشنوی

05 Apr 2018, 10:56 AM

ہرن شکار کیس میں سلمان خان جودھپور جیل میں 18 دن گزار چکے ہیں

1998 میں ہرنوں کے شکار کے بعد اداکار سلمان خان جودھپور جیل میں 18 دن گزار چکے ہیں۔ انہیں 12 اکتوبر 1998 کو محکمہ جنگلات نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سلمان خان 17 اکتوبر تک جیل میں رہے۔ وہیں گھوڑا فارم ہاؤس ہرن شکار معاملے میں 2006 میں 10 سے 15 اپریل تک 6 دن تک سنٹرل جیل میں انہیں رہنا پڑا تھا۔ سیشن کورٹ سے سزا ملنے کے بعد 2007 میں سلمان کو 26 سے 31 اگست تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔


05 Apr 2018, 10:52 AM

سلمان خان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کالے ہرن شکار کیس میں تھوڑی دیر میں فیصلہ آئے گا۔ بشنوئی ٹائیگر فورس کے صدر رامپال بھواد نے سلمان خان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے. بشنوئی سماج کے لوگوں نے ہی 1998 میں اس معاملے میں پولس میں شکایت درج کرائی تھی۔

05 Apr 2018, 10:21 AM

معاملہ میں 6 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے!

جودھ پور کورٹ کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ سیف علی خان، نیلم اور سونالی بیندرے کے وکیل کا کہنا ہے ’’اگر انہیں مجرم قرار دیا گیا تو سبھی کو برابر سزار ملے گی۔ زیادہ سے زیادہ 6 سال کی سزا دی جا سکتی ہے۔‘‘


05 Apr 2018, 8:49 AM

کالا ہرن کیس میں سلمان خان پر فیصلہ آج

سلمان خان سے متعلق زیر بحث کالا ہرن شکار معاملہ میں آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ جودھ پور کی سی جے ایم دیہات کی عدالت میں 28 مارچ کو اس معاملہ کی سماعت پوری ہو گئی تھی اور جج نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ آج یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ سلمان خان کو سزا ہوگی یا پھر وہ بری کئے جائیں گے۔

سلمان خان پر الزام ہے کہ سال 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے کالا ہرن کا شکار کیا تھا۔ شکار کے وقت سلمان خان کے ساتھ کئی اور اداکار نیلم، تبو، سونالی بیندرے اور سیف علی خان بھی موجود تھے۔

سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور دیگر اداکاروں پر سلمان کو شکار کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے سلمان خان کو کالے چنکارا (بلیک بگ) کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو ریاستی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔