ارمیلا ماتونڈکر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار، خود دی جانکاری

ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ ’’میں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ میں جو پروجیکٹ لوں گی وہ نہ صرف میرے لئے بلکہ میرے شائقین اور سامعین کے لئے بھی بہت دلچسپ ہوگا‘‘۔

ارمیلا ماتونڈکر، تصویر آئی اے این ایس
ارمیلا ماتونڈکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا ماتوندکر سلور اسکرین پر واپسی کرنے والی ہیں ارمیلا ماتوندکر طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں وہ جلد ہی سلور اسکرین پر کم بیک کرنے والی ہیں ارمیلا نے بتایا کہ وہ جلد ہی ویب سیریز میں دکھائی دیں گی ارمیلا ماتوندکر نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنی ایک ویب سیریز کی شوٹنگ شروع کی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے شوٹنگ رد کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا ’’میں گزشتہ سال اپریل میں ایک ویب سیریز کا حصہ بننے والی تھی جس کی اسکرپٹ مجھے بہت پسند آئی تھی اور ہم نے تاریخیں بھی طے کردی تھیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے آگے بڑھا دیا گیا تھا۔ بعد میں اس کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

ارمیلا ماتوندکر نے کہا ’’آخری بار میں نے سنا کہ پروجیکٹ اب کچھ معاملات کی وجہ سے رک گیا ہے اس لئے مجھے انتظار ہے کہ آگے کیا ہوگا۔ سچ کہوں تو مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ پروجیکٹ اب بند ہوجائے گا یا نہیں۔ جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو میرا بہت اچھا کیریئر رہا ہے۔ لہذا جب تک کہ کوئی اسے ایک پائیدان اوپر نہیں لے جاتا ہے تب تک میرا کسی بھی پروجیکٹ پر کام کرنے کا من نہیں ہے۔ میں ڈیجیٹل پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے یقین ہے کہ کچھ اور بڑی چیز ہوگی اس لئے جلد ہی آپ کو مجھے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہیے۔ میں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ میں جو پروجیکٹ لوں گی وہ نہ صرف میرے لئے بلکہ میرے شائقین اور سامعین کے لئے بھی بہت دلچسپ ہوگا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔