تونیشا شرما خودکشی معاملہ: ملزم شیزان خان کی درخواست ضمانت منظور

شیزان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ معشوقہ تونیشا شرما کو خودکشی کے لئے اکسایا۔ اداکارہ نے ’علی بابا: داستان کابل‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی خودکشی کر لی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر انسٹاگرام</p></div>

تصویر انسٹاگرام

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ٹی وی شو 'علی بابا: داستانِ کابل' میں مرکزی اداکار ادا کرنے والے شیزان خان کو دسمبر 2022 میں ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما خودکشی معاملہ میں تین مہینے کے بعد راحت ملی ہے۔ ضمانت کی کئی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اب ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیزان خان کو وسئی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اداکار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر پابند کیا گیا ہے اور پاسپورٹ بھی جمع کرنے کے لئے کہا ہے۔

شیزان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ معشوقہ تونیشا شرما کو خودکشی کے لئے اکسایا۔ اداکارہ نے ’علی بابا: داستان کابل‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی خودکشی کر لی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کہا گیا خودکشی سے کچھ دیر پہلے انہوں نے شیزان خان سے بات کی تھی۔ یہ بھی کہا گیا کہ شیزان اور تونیشا میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اداکارہ زبردستی ذہنی تناؤ سے دوچار تھیں۔


خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ تونیشا شرما ڈپریشن کا شکار تھی اور ان کو کئی مرتبہ پینک اٹیک بھی ہو چکا تھا۔ تونیشا 2018 میں بھی ڈپریشن کی شکار وہ چکی تھی۔ نیز ان کی والدہ پر بھی بیٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔