فرحان اختر کا ’طوفان‘: ایمیزون پرائم پر سب سے زیادہ مقبول ’ہندی فلم‘

ایمیزون پرائم کے مطابق فرحان اختر کی اداکاری اور راکیش مہرا کی ہدایت کاری والی فلم ’طوفان‘ کو پرائم ویڈیو انڈیا پر اپنے ابتدائی ہفتہ میں کسی بھی دوسری ہندی فلم کے مقابلہ میں زیادہ صارفین نے دیکھی۔

فرحان اختر کی طوفان / آئی اے این ایس
فرحان اختر کی طوفان / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: فرحان اختر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’طوفان‘ ایمیزون پرائم پر ہندی فلم کے زمرے میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو نے ڈیٹا جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ کمپنی کے مطابق فرحان اختر کی فلم طوفان عالمی سطح پر ریلیز ہونے کے پہلے ہفتہ کے اندر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کے طور پر سر فہرست ہے۔

ایمیزون پرائم کے مطابق فرحان اختر کی اداکاری اور راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت کاری والی فلم طوفان کو پرائم ویڈیو انڈیا پر اپنے ابتدائی ہفتہ میں کسی بھی دوسری ہندی فلم کے مقابلہ میں زیادہ صارفین نے دیکھی۔ فلم ہندوستان کے 3900 سے زیادہ قصبوں، شہروں اور دنیا بھر کے 160 سے زیادہ ممالک میں دیکھی گئی۔


اس کے علاوہ علاقائی زبانوں کے زمرے میں عالمی سطح پر فلم ’نرپّا (تلگو)‘، ’سرپٹّا پرنبرئی (تمل)‘ اور ’ملِک (ملیالم)‘ فلم ہندوستان کے 3200 سے زیادہ قصبوں، شہروں اور دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں دیکھی گئی۔

ویب سیریز کے زمرے میں آدرش گور کی ’ہاسٹل ڈیز (سیزن دوم) اپنے لانچ کے محض ایک ہفتہ کے اندر نوجوانوں کے درمیان سب سے زیادہ پسند کی جانی والی سیریز بن گئی۔ اسے ہندوستان کے 3600 سے زیادہ قصبوں، شہروں اور دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں دیکھی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔