فلم ’پی کے‘ کا سیکوئل بھی بنے گا اور رنبیر کپور اس میں کام بھی کریں گے، لیکن...

فلم ’پی کے‘ کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ ’’رائٹر ابھیجات جوشی نے سیکوئل کی کہانی کو فی الحال مکمل نہیں کیا ہے۔ جس دن وہ کہانی لکھ لیں گے، ہم اسے بنانا شروع کر دیں گے۔‘‘

رنبیر کپور، تصویر آئی اے این ایس
رنبیر کپور، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

عامر خان کی بہترین اداکاری سے مزین 2014 کی بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کا سیکوئل بنائے جانے کی قیاس آرائیاں اسی وقت کی جانے لگی تھیں جب ناظرین نے اس فلم کے آخری سین میں ایلن بنے عامر کے ساتھ رنبیر کپور کو بھی اس زمین پر اترتے ہوئے دیکھا تھا۔ سیکوئل کے تعلق سے اب تک فلم ’پی کے‘ کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا تھا، لیکن اب ان کا ایک بیان سامنے آ رہا ہے جس میں انھوں نے صاف کر دیا ہے کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکوئل بھی بنے گا اور فلم میں رنبیر کپور کام بھی کریں گے۔

دراصل ’مڈ ڈے‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ’’ہم فلم کا سیکوئل بنائیں گے۔ ہم نے رنبیر کپور کے کیریکٹر کو فلم کے آخر میں دوسرے پلانیٹ (سیارہ) سے زمین پر اترتے ہوئے دکھایا تھا۔ اس لیے ہمارے پاس بتانے کے لیے ایک کہانی ہے۔ اب رنبیر کپور فلم کی کہانی کو آگے لے جائیں گے۔‘‘ حالانکہ ساتھ ہی ودھو ونود چوپڑا نے یہ بات بھی بتایا کہ ’’رائٹر ابھیجات جوشی نے سیکوئل کی کہانی کو فی الحال مکمل نہیں کیا ہے۔ جس دن وہ کہانی لکھ لیں گے، ہم اسے بنانا شروع کر دیں گے۔‘‘


ظاہر ہے کہ اب اتنا تو طے ہو گیا ہے کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری ودھو ونود چوپڑا کر چکے ہیں، اور رنبیر کپور کا نام اس کہانی کو آگے لے جانے کے لیے بھی تقریباً فائنل ہی ہے، لیکن کچھ ایسے سوال بھی سامنے ہیں جس کا جواب ملتا ہوا فی الحال نظر نہیں آ رہا ہے۔ مثلاً کیا عامر خان بھی اس فلم میں کام کریں گے؟ کیا فلم کی پوری ٹیلی کاسٹ نئی ہوگی؟ کیا جگت جننی اور سرفراز یوسف کا ملن اس سیکوئل میں دکھایا جائے گا۔ اور سب سے بڑا سوال یہ کہ اگر سرفراز یوسف کا کردار نئی فلم میں ہوگا تو پھر سوشانت سنگھ راجپوت کی جگہ کس اداکار کو موقع دیا جائے گا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔