فلم ’ٹائیگر ورسیز پٹھان‘ کا اسکرپٹ فائنل، آئندہ سال آمنے سامنے ہوں گے سلمان اور شاہ رخ!

ٹائیگر سیریز کے ہیرو سلمان خان اور پٹھان کے ہیرو شاہ رخ خان کو فلم ’ٹائیگر ورسیز پٹھان‘ کی اسکرپٹ پسند آئی ہے، دونوں کی رضامندی کے بعد اب اس فلم سے متعلق پری-شوٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان اور سلمان خان، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شاہ رخ خان اور سلمان خان، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے، اور اب لوگوں کو انتظار ہے سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا جو نومبر ماہ میں ریلیز کے لیے پوری طرح تیار۔ اس درمیان شاہ رخ اور سلمان کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ ان دونوں اداکاروں کو جلد ہی ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

دراصل شاہ رخ خان کی گزشتہ فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان کا کیمیو کردار دکھائی دیا تھا جو کہ ’ٹائیگر‘ سیریز کا کردار تھا۔ اس کے بعد سے ہی فلم شائقین نے یش راج فلمز کی دونوں جاسوسی فلموں کا ایک سنگم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ یعنی دونوں جاسوسوں (شاہ رخ اور سلمان) کو ایک ساتھ لے کر فلم بنائی جائے۔ فلم شائقین کی یہ خواہش پوری ہونے والی ہے کیونکہ ’ٹائیگر ورسیز پٹھان‘ کے اسکرپٹ پر مہر لگ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز آدتیہ چوپڑا نے شاہ رخ اور سلمان کو فلم کی اسکرپٹ سنائی ہے جسے دونوں ہی اداکاروں نے پسند کیا۔ دونوں کی رضامندی کے بعد اب جلد ہی فلم کے پری-شوٹ کی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔ امید کی جا رہی  ہے کہ آئندہ سال شاہ رخ اور سلمان ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔


قابل ذکر ہے کہ فلم ’ٹائیگر ورسیز پٹھان‘ بنانے کا اعلان فلم ’پٹھان‘ کی زبردست کامیابی کے بعد ہی کر دیا گیا تھا۔ تب سے فلم شائقین انتظار کر رہے تھے کہ فلم کو لے کر نیا اَپ ڈیٹ کب آئے گا۔ اب جبکہ فلم کا اسکرپٹ فائنل ہو گیا ہے اور شاہ رخ-سلمان کی رضامندی بھی مل گئی ہے تو فلم شائقین کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2024 کے شروع میں فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو جائے گی اور اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔