دہلی کی سردی نے کارتک آرین کو کیا حیران، کہا ’یہاں تو دھواں نکل رہا ہے‘

کارتک آرین کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کارتک آرین اپنے مزاحیہ مزاج کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے لیے ایسی پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

کارتک آرین، تصویر آئی اے این ایس
کارتک آرین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ان دنوں قومی دارالحکومت دہلی میں اپنی فلم ’شہزادہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے یہاں سردیوں کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکار اپنے کریو ممبر کے ساتھ ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ سردی میں دہلی میں دھواں نکل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’یار یہاں بہت ٹھنڈ ہے‘‘۔

کارتک آرین کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کارتک آرین اپنے مزاحیہ مزاج کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے لیے ایسی پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔


فلم’ شہزادہ‘ اللو ارجن کی تیلگو فلم’ الا وینکٹھ پرمولو‘ کا ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری ورون دھون کے بھائی روہت دھون کررہے ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ کیرتی سینن کارتک آرین کے مقابل نظر آئیں گی۔ اس سے قبل کیریتی سینن کارتک آرین کے ساتھ فلم’ لکا چھپی‘ میں کام کر چکی ہیں۔’ شہزادہ‘ میں منیشا کوئرالہ اور پریش راول بھی معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم اگلے سال نومبر میں ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔