تاپسی پنو نے 32 ویں سالگرہ منائی

تاپسی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات 2013 میں آئی فلم ’چشم بدور‘ سے کی تھی ۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد 2015 میں سپرہٹ فلم ’بے بی‘ میں کام کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے جمعرات کو اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔ تاپسی پنو کی پیدائش یکم اگست 1987 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جے ماتا کور پبلک اسکول اشوک وہار سے حاصل کی اور اس کے بعد گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا۔

گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر نوکری کرلی لیکن ماڈلنگ کی جانب رجحان ہونے کی وجہ سے انہوں نے نوکری درمیان میں ہی چھوڑ دی اور ماڈلنگ شروع کردی۔


تاپسی نے سال 2008 میں ماڈلنگ کے دوران پنٹالون فیمینا مس فریش فیس اور سفی فیمینا مس بیوٹی فل اسکن کا خطاب جیتا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں فلمساز راگھویندر راؤ کی تیلگو فلم ’جھومنڈی نادم‘ سے کیا تھا ۔ ان کی دوسری فلم ’آدوکلم‘ تمل ڈیبو تھی جس میں ان کے مدمقابل دھنش نظر آئے تھے۔ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی اور اس فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ میں چھ نیشنل ایوارڈ حاصل کیے تھے۔ تاپسی نے تیلگو، تمل، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات 2013 میں آئی فلم ’چشم بدور‘ سے کی تھی ۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد 2015 میں سپرہٹ فلم ’بے بی‘ میں کام کیا۔


وہ اب تک ’نام شبانہ، بے بی، پنک، چشم بدور اور دا رننگ شادی، آگرہ کا ڈابرہ، ملک، جڑواں ۔2، من مرجیا اور بدلہ جیسی فلموں میں دکھائی دے چکی ہیں۔ تاپسی کی آنے والی فلموں میں ’مشن منگل‘ اور ’سانڈ کی آنکھ‘ اہم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔