تاپسی پنو نے کیا ’شاباش مٹھو‘ کا پوسٹر شیئر

اس پوسٹر میں تاپسی ہندوستانی خاتون کرکٹر میتھالی راج کے روپ میں اپنے مداحوں کا شکریہ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر ’شاباش مٹھو‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ تاپسی پنو نے اپنی آنے والی فلم ’شاباش مٹھو‘ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں تاپسی ہندوستانی خاتون کرکٹر میتھالی راج کے روپ میں اپنے مداحوں کا شکریہ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک ہاتھ میں بلّہ ہے تو دوسرے ہاتھ میں ہیلمیٹ لئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تاپسی پنو نے لکھا کہ ’’وہ مجھ جیسے لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ دقیانوسی تصورات کو توڑنے کے لیے بہت سے لوگوں کے لیے آگے بڑھنے کا ایک نیا راستہ طے کرنا۔ اس یوم خواتین کے موقع پر میں جانبداری کی لڑائی میں سب سے آگے دوڑنے والوں کے لئے خود کو خوشگوار محسوس کر رہی ہوں۔


اہم بات یہ ہے کہ فلم 'شاباش مٹھو' ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کی بایوپک ہے۔ تاپسی اس فلم میں میتھالی راج کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ پریا اعوان کی تحریر کردہ اس فلم کی ہدایت کاری راہول ڈھولکیا کر رہے ہیں۔ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم کی تخلیق وائی کام 18 اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔