سشمیتا سین کو پڑا دل کا دورہ! اداکارہ نے اپنی صحت کا حال سوشل میڈیا پر کیا شیئر، کہا- 'پھر سے جینے کے لئے تیار ہوں‘

سابق مس یونیورس اور معروف فلم اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا ہے اور حال ہی میں ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی ہے، انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دی ہے

<div class="paragraphs"><p>اپنے والد کے ساتھ سشمیتا سین / تصویر انسٹاگرام /&nbsp;<strong><a href="https://www.instagram.com/sushmitasen47/">sushmitasen47</a></strong></p></div>

اپنے والد کے ساتھ سشمیتا سین / تصویر انسٹاگرام /sushmitasen47

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سابق مس یونیورس اور معروف فلم اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور حال ہی میں ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی ہے۔ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کا حال بتانے کے بعد کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے جینے کے لئے تیار ہیں۔

سشمیتا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور اپنے والد کے الفاظ لکھے ’’اپنے دل کو ہمیشہ خوش اور حوصلہ مند رکھیں، تاکہ جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو تو یہ آپ کے ساتھ کھڑا رہے۔‘‘ انہوں نے لکھا ’’چند روز قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا اور میری انجیو پلاسٹی انجام دی گئی۔ دل میں اسٹینٹ ڈالا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے تصدیق کی کہ میرے پاس ایک بڑا دل ہے!‘‘


انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’مجھے بہت سے لوگوں کا ان کی بروقت مدد اور تعمیری تعاون کا شکریہ ادا کرنا ہے اور میں اگلی پوسٹ میں ایسا کروں گی۔ یہ پوسٹ صرف آپ (میرے خیر خواہوں اور چاہنے والوں) کو یہ خوشخبری دینے کے لئے ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں دوبارہ جینے کے لیے تیار ہوں! میں آپ لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں!‘‘

سشمیتا سین کے مداحوں، پیروکاروں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منمن دتہ نے لکھا کہ ’آپ ایک مضبوط، خوبصورت، قیمتی اور متاثر کن خاتون ہیں اور آپ ہر روز ثابت کرتی ہیں۔‘ جبکہ گوہر خان نے لکھا ’’یہ انمول ہے! آپ جلد صحت مند محسوس کریں، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔