سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم 'مہاراج' سے کریں گے ڈیبیو، 14 جون کو 'نیٹ فلکس' پر ریلیز ہوگی

جنید خان یشراج فلمز کی ’مہاراج‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی اس فلم کے فرسٹ لک کا پوسٹر جاری ہو گیا ہے اور ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: سپر اسٹار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان اپنے پاپا کی طرح بالی ووڈ میں نام کمانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ جنید خان یشراج فلمز کی ’مہاراج‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی اس فلم کے فرسٹ لک کا پوسٹر جاری ہو گیا ہے اور ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم میں جے دیپ اہلاوت، شالنی پانڈے اور شروری نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ اسٹریمنگ کی دنیا کے بڑے پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بدھ کو جنید اور جے دیپ اسٹارر فلم کا پہلا لک جاری کیا اور ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ فلم نیٹ فلکس 14 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔


پوسٹر میں جنید ایک الگ ہی روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کی مونچھیں ہیں اور وہ انگریزی لباس میں ہیں۔ انہوں نے ویسٹ کوٹ اور کرسپ وائٹ شرٹ پہن رکھی ہے۔ پوسٹر میں دکھائے گئے دوسرے روپ میں جے دیپ اپنے ماتھے پر تلک اور بالوں کو باندھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لوازمات کے طور پر انہوں نے رائل لک کے لیے سونے کے زیورات پہنے ہوئے ہیں۔

نیٹ فلکس کے ایک بیان کے مطابق یہ ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے اور اس کی کہانی سال 1862 کے 'مہاراج لیبل کیس' اور ایک مذہبی رہنما کی کہانی پر مبنی ہے جو ایک اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرتا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی خواتین عقیدت مندوں کا جنسی استحصال کرتا ہے۔


فلم میں جنید ایک صحافی کرسن داس مولجی کا کردار ادا کریں گے جو معاشرے اور خواتین کے حقوق کے لیے لڑتے تھے۔ ان کا انتقال 28 جولائی 1832 کو ہوا تھا۔ فلم میں جے دیپ ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یش راج فلمز کی پروڈیوس کردہ 'مہاراج' کو سدھارتھ پی ملہوترا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

جنید تمل بلاک بسٹر فلم 'لو ٹوڈے' کے ہندی ریمیک میں بھی نظر آئیں گے۔ اس میں خوشی کپور ان کے ساتھ ہوں گی۔ اسے 'لال سنگھ چڈھا' فیم ڈائریکٹر ادویت چندن ڈائریکٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'پریتم پیارے' نام کی ویب سیریز بھی شوٹ کی ہے۔ عامر خان اس میں ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ یہ عامر کا ڈیجیٹل ڈیبیو بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ سائی پلوی کے ساتھ ایک اور فلم میں نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔