اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم ’کوٹیشن گینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثہ، بہتے ہوئے خون کا ویڈیو منظر عام پر

سنی لیون نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ انھیں یہ چوٹ فلم ’کوٹیشن گینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران لگی، ویڈیو میں کچھ لوگ دکھائی دے رہے ہیں اور لوگوں کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔

سنی لیون، تصویر آئی اے این ایس
سنی لیون، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم کے سیٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کے پیر کے انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے جس سے خون بہنے لگا۔ چوٹ لگنے کے بعد سیٹ پر افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ وہاں موجود لوگوں نے فوراً سنی لیون کو فرسٹ ایڈ دیا جس کے بعد ان کے پیر سے خون نکلنا بند ہوا۔

حادثہ کے بعد کی ویڈیو خود سنی لیون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں سنی لیون بہت ڈری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ انھوں نے پوسٹ میں بتایا ہے کہ انھیں چوٹ فلم ’کوٹیشن گینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران لگی۔ ویڈیو میں کچھ لوگ دکھائی دے رہے ہیں اور لوگوں کی آوازیں بھی پیچھے سے آ رہی ہیں۔ فلم شوٹنگ کے لیے موجود عملہ میں سے کوئی ایک کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ انھیں ٹیٹنس کا انجکشن لگانا پڑے گا، جس کے بعد سنی لیون ڈر جاتی ہیں اور انکار کر دیتی ہیں۔


ویڈیو میں لوگ کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ لوہے سے ان کے انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے۔ ایسے میں موجود لوگ ٹیٹنس کی سوئی کا مشورہ دیتے ہیں۔ حالانکہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ ویڈیو میں سنی کہتی ہیں ’’کووڈ سے اتنا ڈر ہے، اب یہ ہو گیا۔ اب میں کیا کروں!‘‘ ایک شخص سنی لیون کے انگوٹھے سے نکلنے والے خون کو روکنے کے لیے چوٹ کی جگہ کو صاف کرتا اور اس پر اسپرے کرتا دکھائی دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔