سلمان خان کی آواز خاموش! مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کا 74 سال کی عمر میں انتقال

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے ہندی، تلگو، ملیالم اور تمل سمیت تقریباً 16 زبانوں میں 40000 کے قریب نغموں کو آواز دی اور وہ سلمان خان کی آواز رہ چکے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا وہ 74 سال کے تھے۔ ایس پی بالا طویل مدت سے استال میں داخل تھے اور وہ کورونا انفیکشن میں بھی مبتلا ہو گئے تھے۔ گلوکارہ ایس پی بالاسبرمنیم کے بیٹے چرن نے اپنے والد کے انتقال تصدیق کی۔ چرن نے کہا کہ جمعہ کی دوپر ایک بج کر چار منٹ پر ان کے والد کا انتقال ہوا۔

سلمان خان نے آج ہی ایس پی بالا سبرمنیم کی صحت کے حوالہ سے ٹوئٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی اداکاری والی ’میں نے پیار کیا‘ اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ جیسی فلموں میں گلوکاری کرنے والے ایس پی بالا ایک زمانے میں سلمان خان کی آواز بن گئے تھے۔ ان کے انتقال سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کی آواز آج خاموش ہو گئی ہے۔

ایس پی بالا سبرامنیم کی پیدائش نلور کے تلگو خاندان میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایس پی سمبامورتی آرٹسٹ تھے۔ ایس پی بالا پلے بیک سنگر کے علاوہ میوزک ڈائریکٹر، اداکار، ڈبنگ آرٹسٹ اور فلم پروڈیوسر بھی تھے۔ ایس پی بالا چھ مرتبہ نیشنل فلم کا ایوارڈ بھی حاصل چکے تھے۔

ایس پی بالاسبرمنیم کے نام سب سے زیادہ فلمی گانوں میں آواز دینے پر گنیز بکل آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ ایس پی بالا کو پدم شری (2001) اور پدم بھوشن (2011) سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہیں ایس پی بی اور بالو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ بالی ووڈ کے لئے انہوں نے ’میں نے پیار کیا‘، 'ہم آپ ہیں کون'، 'اندھا قانون'، 'ساجن'، '100 ڈیز'، 'چنئی ایکسپریس' اور 'انگار' جیسی فلموں میں اپنی آواز دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔