سوناکشی یومیہ مزدوروں کی مدد کے لئے اپنی پیاری چیز کریں گی نیلام

سوناکشی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر یومیہ اجرت پانے والوں پر پڑا ہے۔ وہ اتنے پریشان ہیں کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کو کھانا کھلانے کے لئے کھانا تک نہیں ہے، یہ بہت تکلیف دہ ہے

سوناکشی سنہا
سوناکشی سنہا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے اپنی پیاری چیز نیلام کرنے جا رہی ہیں۔ سوناکشی نے یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ وہ اپنی سب سے خاص چیز نیلام کرنے جا رہی ہیں اور وہ اس سے جمع ہونے والی تمام رقم یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد میں بطور عطیہ دیں گی۔ سوناکشی سنہا اپنے آرٹ ورک کی آن لائن نیلامی کرنے جارہی ہیں۔ ان میں سوناکشی کی ڈیجیٹل پرنٹ، اسکیچ اور کینوس پینٹنگز شامل ہیں۔

سوناکشی نے خود ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں خود کی بنائی ہوئی تصویر کے ساتھ اپنی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اگر ہم دوسروں کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو کس بات کے اچھے ہیں۔ میرا آرٹ ورک میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ مجھے یہ سب کرکے بہت خوشی ہوتی ہے۔ لیکن اب اس کا استعمال دوسروں کے لئے کرکے مجھے مزید راحت ملے گی۔


سوناکشی نے کہا ’’لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر یومیہ اجرت حاصل کرنے والوں پر پڑا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ان مزدوروں کے لئے ایک بھیانک خواب کی طرح آیا ہے۔ وہ اتنے پریشان ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اہل خانہ کو کھانا کھلانے کے لئے کھانا تک بھی نہیں ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ لہذا میں نے فنکائنڈ کے ساتھ جڑ کر اپنے آرٹ ورک کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں کینوس پینٹنگ اور خاکوں کا ایک مرکب ہوگا۔ یہ میں نے اپنے دل سے بنایا ہے۔ اب ان کی نیلامی سے آنے والی رقم ان یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے دی جائے گی جو اپنے لئے کھانا بھی نہیں جٹا سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔