امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز

یوروپ میں برطانیہ وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں اور وہاں 33 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تیزی کے ساتھ ایک لاکھ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ادھر پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور اب تک پوری دنیا میں کورونا سے 47 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرین ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ا ہے لیکن روس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2537 ہے۔

یوروپ میں برطانیہ وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں اور وہاں 33 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں اب تک 31 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپین اور فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔


سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 302 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 38 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں اس وبا ئی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد834 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔