شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے 75 کروڑ روپے کی کمائی کی

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما میں ریلیز ہوئی تھی، جسے شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈنکی فلم / تصویر ایکس</p></div>

ڈنکی فلم / تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے تین دنوں میں 75 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما میں ریلیز ہوئی تھی، جسےشائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

ڈنکی نے پہلے دن تقریباً 30 کروڑ روپے کمائے تھے، دوسرے دن اس نے 20 کروڑ روپے کمائے، جبکہ تیسرے دن اس نے 25 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔ گھریلو باکس آفس پر ڈنکی کا کل کلیکشن 75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 103.40 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔


'ڈنکی' کو چوتھے دن اچھی ایڈوانس بکنگ ملی ہے۔ اس لیے اتوار کو فلم کی کمائی تیسرے دن سے زیادہ ہوگی۔ تیسرے دن 'ڈنکی' کے 3 لاکھ ٹکٹ ایڈوانس فروخت ہوئے جس کی وجہ سے فلم نے 10 کروڑ روپے کمائے۔ لیکن چوتھے دن 'ڈنکی' کے 4.05 لاکھ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے فلم نے 12.59 کروڑ روپے جمع کر لیے ہیں۔ اتوار کی سہ پہر 3 بجے تک 'ڈنکی' نے ملک سے 15 کروڑ روپے کی کمائی کر لی تھی۔

خیال رہے کہ فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنوں، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔