شاہ رخ خان نے کی اپنے بیٹے آرین سے آرتھر روڈ جیل میں ملاقات

شاہ رخ خان نے سیاہ فیس ماسک کے ساتھ گہرے رنگ کی ہاف گرے ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ جیسے ہی وہ گیٹ پر پہنچے انہیں میڈیا نے گھیر لیا۔

شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس
شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کی صبح اپنے بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے۔ آرین کو منشیات کے معاملے میں این سی بی نے حراست میں لیا تھا اور اس وقت اس کیس کے دیگر ملزمان کے ساتھ آرتھر روڈ سنٹرل جیل (اے آر سی جے) میں قید ہے۔ شاہ رخ خان نے سیاہ فیس ماسک کے ساتھ گہرے رنگ کی ہاف گرے ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ جیسے ہی وہ گیٹ پر پہنچے انہیں میڈیا نے گھیر لیا۔

ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے پہلے شاہ رخ خان اپنے وکلاء کی ٹیم کے ساتھ آرین خان سے ملنے آئے تھے۔ تاہم، میڈیا کے سوالات کے باوجود خان ہاتھ جوڑ کر آگے بڑھ گئے اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ آرین خان کو این سی بی نے 2 اکتوبر کو تحویل میں لیا تھا۔ 3 اکتوبر کو گرفتار ہونے اور گھر سے 20 راتیں دور رہنے کے بعد آرین خان اور کنگ خان کی یہ دوسری ملاقات ہے۔


اس سے قبل، بیٹے کی گرفتاری کے کچھ دن بعد شاہ رخ خان نے این سی بی سے اس کے لئے اجازت لی تھی کہ وہ ایجنسی کے لاک اپ میں مختصر طور پر آرین خان سے مل سکیں۔ اس وقت آرین کی ماں گوری خان بھی اپنے بیٹے کے لیے پیزا کا ایک پیکٹ لے کر این سی بی کے لاک اپ میں پہنچی تھیں، لیکن انہیں ملنے اور کھانا دینے کی اجازت نہیں تھی، جس کے بعد وہ پارسل لے کر اپنے گھر منت واپس آگئیں تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔