’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنانے کے لیے ستیش کوشک کے پاس کئی کہانیاں موجود، لیکن...

معروف فلم ہدایت کار ستیش کوشک کا کہنا ہے کہ فلم ’تیرے نام‘ میں کردار رادھے کی کہانی جہاں پر ختم ہوئی تھی اس میں سیکوئل بننے کے آثار ہیں، اور ان کے پاس اس فلم کو آگے بڑھانے کےلئے کئی کہانیاں ہیں۔

فلم ہدایت کار ستیش کوشک
فلم ہدایت کار ستیش کوشک
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار ستیش کوشک اپنی سپرہٹ فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ فی الحال اس سلسلے میں ’تیرے نام‘ کا مرکزی کردار رادھے بننے والے اداکار سلمان خان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ستیش کوشک نے سال 2003 میں سلمان خان اور بھومیکا چاؤلا کے ساتھ سپرہٹ فلم ’تیرے نام‘ بنائی تھی۔کافی وقت سے اس فلم کے سیکوئل کی بحث ہورہی ہے۔ ستیش کوشک کا کہنا ہے کہ وہ اس کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں، اور ان کے پاس کئی کہانیاں موجود ہیں،جس سے اس کا سیکوئل بنایا جا سکتا ہے۔


ستیش کوشک نے بتایا کہ فلم ’تیرے نام‘ میں کردار رادھے کی کہانی جہاں پر ختم ہوئی تھی اس میں سیکوئل بننے کے آثار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اس فلم کو آگے بڑھانے کےلئے کئی کہانیاں ہیں، حالانکہ انہوں نے اس سلسلے میں سلمان خان سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔