سنجے دت نے کیے بالی ووڈ میں 41 سال مکمل

سنجے دت نے بالی ووڈ میں چار دہائیوں سے زائد عرصہ ہونے کے بعد ایک تھرو بیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور شائقین کے پیار و محبت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سنجے دت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے دت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت نے بالی ووڈ میں اپنے 41 سال مکمل کر لیے ہیں۔ سنجے دت نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1981 میں فلم 'راکی' سے کیا تھا۔ سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں 41 سال مکمل کر لئے ہیں۔ سنجے دت نے بالی ووڈ میں چار دہائیوں سے زائد عرصہ ہونے کے بعد ایک تھرو بیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور شائقین کے پیار و محبت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سنجے دت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی پہلی فلم 'راکی' کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ سنجے دت نے لکھا ’’چار دہائیاں + ایک سال یقینی طور پر زندگی بھر کا ایک سفر ہے۔ آپ سبھی نے مجھے راکی ​​کے طور پر تب اور اب جو پیار دیا ہے اس کے لئے شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں میں اپنے تمام مداحوں اور خیر خواہوں کی تفریح کرتا رہوں گا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔