بالی ووڈ چھوڑ کر حجاب اختیار کرنے والی ثنا خان ماں بنی، ’بے بی بوائے‘ کی پہلی جھلک کا انتظار

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا خان نے بیٹے کی ولادت پر خدا کا شکر ادا کیا ہے اور اپنے دوست و احباب سے بھی دعاؤں کے لیے شکریہ کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ثنا خان&nbsp;اور انس سعید، تصویر&nbsp;ّئی اے این ایس</p></div>

ثنا خاناور انس سعید، تصویرّئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلامی تہذیب اختیار کرنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کے گھر اس وقت خوشیوں کا ماحول ہے۔ دراصل ان کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے جس کی جانکاری ثنا خان نے خود اپنے انسٹاگرام پر دی ہے۔ ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت سے متعلق خوشخبری دی۔ حالانکہ اس ویڈیو میں انھوں نے کسی کا چہرہ نہیں دکھایا اور ثنا خان کے شیدائیوں کو اب ’بے بی بوائے‘ کی پہلی جھلک کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے بھلے ہی بالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا، لیکن وہ سرخیوں میں ہمیشہ رہتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والے ہر اتار چڑھاؤ کا تذکرہ کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے وہ لگاتار اپنے بچے کی ولادت سے قبل کے تجربات بتاتی رہی ہیں۔ اب جبکہ انھوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے تو مبارکباد پیش کیے جانے کا ایک دراز سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔


اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا خان نے بیٹے کی ولادت پر خدا کا شکر ادا کیا ہے اور اپنے دوست و احباب سے بھی دعاؤں کے لیے شکریہ کہا ہے۔ انھوں نے عربی اور انگریزی میں کچھ الفاظ بھی لکھے ہیں جس میں پرمسرت موقع کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’خدا کرے کہ اللہ ہمیں اپنے بچوں کی پرورش کے لیے پوری طاقت دے۔ یہ اللہ کی امانت ہے جسے بہترین بنانا ہے۔ ان سبھی کو میں شکریہ کہتی ہوں جنھوں نے اس خاص سفر میں ہمارے لیے دعائیں مانگی۔‘‘

واضح رہے کہ اداکاری کا پیشہ چھوڑنے کے بعد ثنا خان پوری طرح سے اپنی ذاتی زندگی میں مشغول ہو گئی ہیں۔ انھوں نے نہ صرف حجاب پہننا شروع کر دیا بلکہ اسلامی تعلیمات حاصل کرنے میں بھی دل لگانا شروع کیا۔ نومبر 2020 میں ثنا خان نے مفتی انس سے شادی کی اور کئی بار وہ ان کے ساتھ اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔