بابا صدیقی کی افطار پارٹی والی ویڈیو پر ٹرولنگ کے شکار شوہر انس سعید کے دفاع میں ثنا خان نے جاری کیا بیان

اپنے شوہر انس سعید کے دفاع میں ثنا خان کہتی ہیں کہ ’’میں ہی وہ تھی جس نے انھیں کہا تھا کہ جلدی اندر چلتے ہیں، کیونکہ ہم پیپراجی (کیمرہ مین) کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے تھے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ثنا خان&nbsp;اور انس سعید، تصویر&nbsp;ّئی اے این ایس</p></div>

ثنا خاناور انس سعید، تصویرّئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتوار کے روز ممبئی میں بابا صدیقی اور ذیشان صدیقی کے ذریعہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فلم انڈسٹری سے لے کر ٹیلی ویژن انڈسٹری تک کے مشہور ستاروں نے شرکت کی۔ اس افطار پارٹی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں بالی ووڈ کو الوداع کہہ چکیں ثنا خان اور ان کے شوہر انس سعید کی بھی ویڈیو شامل ہے۔ ایک ویڈیو میں ثنا خان کو انس سعید ہاتھ پکڑ کر تیز قدموں سے چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ثنا سے تیز نہیں چلا جا رہا۔ اس ویڈیو پر کئی لوگوں نے انس سعید کو ٹرول کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ثنا خان حاملہ ہیں، تیز چلنے کے لیے مجبور کرنا حیرت انگیز ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں انس سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن اب اس معاملے میں ثنا خان نے خود ایک بیان جاری کر صفائی پیش کی ہے۔

ثنا خان نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ ویڈیو ابھی میری جانکاری میں آیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ میرے سبھی پیارے بھائی اور بہنوں کو دیکھنے میں یہ عجیب لگ رہا ہے، اور مجھے خود بھی۔ ہم لوگ ڈرائیور سے رابطہ نہیں کر پا رہے تھے۔ کار کا بھی پتہ نہیں لگ رہا تھا۔ میں کافی دیر تک کھڑی تھی، اور مجھے بہت پسینہ آ رہا تھا۔‘‘ پھر وہ لکھتی ہیں ’’میں بہت پریشان ہو گئی تھی، تو اس لیے وہ (انس سعید) مجھے جلدی سے آرامدہ جگہ پر لے جا رہے تھے، جہاں میں پانی پیوں اور کھلی ہوا میں سانس لے سکوں۔‘‘


اپنے شوہر کے دفاع میں وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میں ہی وہ تھی جس نے انھیں کہا تھا کہ جلدی اندر چلتے ہیں، کیونکہ ہم پیپراجی (کیمرہ مین) کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے تھے، جو دوسرے لوگوں کی تصویریں کھینچ رہے تھے۔ اس لیے سب سے التجا ہے کہ کچھ غلط مطلب نہ نکالیں۔ آپ سب کی فکر کے لیے شکریہ۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بابا صدیقی ہر سال افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح گلیمر انڈسٹری سے جڑے لوگ بڑی تعداد میں اس پارٹی میں شریک ہوتے ہیں۔ اس بار بھی افطار پارٹی میں سلمان خان اور شہناز گل جیسے ستارے شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ ثنا خان حاملہ ہونے کے باوجود اس افطار پارٹی میں اپنے شوہر کے ساتھ شریک ہوئیں۔ لیکن جب لوگوں نے انس سعید کو ثنا خان کا ہاتھ پکڑ کر تیز چلتے ہوئے دیکھا تو اس عمل پر حیرانی ظاہر کرنے لگے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’’یہ کیا برتاؤ ہے۔ وہ انھیں ایسے کیوں کھینچ رہا ہے، جبکہ وہ حاملہ ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔