’ کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ اپریل میں شروع کریں گے سلمان خان

سلمان خان اپنی آنے والی کبھی عید کبھی دیوالی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان جلد ہی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔

سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
سلمان خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپریل میں اپنی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔ سلمان خان اپنی آنے والی کبھی عید کبھی دیوالی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان جلد ہی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔

سلمان خان اپریل کے پہلے ہفتے میں فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔ سلمان ان دنوں ٹائیگر۔ 3 کے شیڈول کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ فلم میں سلمان اور پوجا کے علاوہ جنوبی ہند کے اداکار وینکٹیش اہم کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔