معروف اداکار سمیر کھاکھر کا انتقال، ڈرامہ ’نُکڑ‘ میں 'کھوپڑی' کے کردار سے ملی تھی شہرت

سمیر کھاکھر نے 4 دہائیوں تک انڈسٹری میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے کیریئر سے وقفہ لیا اور امریکہ میں آباد ہو گئے۔ پھر کچھ عرصے بعد اداکار واپس آئے اور دو گجراتی ڈراموں میں کام کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: معروف اداکار سمیر کھاکھر کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہا۔ انہیں ٹی وی شو نُکڑ میں کھوپڑی کے کردار سے پہچان ملی تھی۔ اس کے علاوہ وہ کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں نظر آئے تھے۔

تجربہ کار اداکار کو سانس کی دقت اور دیگر طبی مسائل درپیش تھے۔ گزشتہ روز انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے بوریولی کے ایم ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا، وہیں انہوں نے آخری سانس لی۔ سوشل میڈیا پر سمیر کھاکھر کے انتقال کی خبر سن کر مداح غمزدہ ہو گئے۔ سمیر کھاکھر کے انتقال پر مداحوں اور مشہور شخصیات نے غم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔


سمیر کھاکھر نے 4 دہائیوں تک انڈسٹری میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے کیریئر سے وقفہ لیا اور امریکہ میں آباد ہو گئے۔ پھر کچھ عرصے بعد اداکار واپس آئے اور دو گجراتی ڈراموں میں کام کیا۔ وہ سلمان خان کی فلم ’جے ہو‘ میں بھی نظر آئے تھے۔ یہ ان کی آخری فلم تھی۔ وہ فلموں اور ٹی وی پر یکساں طور پر سرگرم تھے۔ سمیر کھاکھر کو آخری بار ٹی وی شو سنجیونی میں دیکھا گیا تھا۔ اس شو میں سوربھی چندنا اور نمت کھنہ مرکزی کردار میں تھے۔

سمیر کھاکھر نے دوردرشن کے مشہور ٹی وی شو نُکڑ میں کھوپڑی نام کا کردار ادا کیا تھا جو ایک شرابی تھا۔ جب بھی وہ اسکرین پر نظر آتے ناظرین ہنستے ہنستے دیوانے ہو جاتے تھے۔ اسی کردار سے انہیں ملک بھر میں شناخت حاصل ہوئی تھی۔ سمیر کھاکھر نے نکڑ کے علاوہ سرکس، منورنجن، شریمان شریمتی اور عدالت میں کام کیا تھا۔ وہ ہنسی تو پھنسی، پٹیل کی پنجابی شادی، پشپک، دل والے، راجہ بابو، پرندہ اور شہنشاہ جیسی فلموں میں بھی نظر آئے تھے۔ ہندی شوز اور فلموں کے علاوہ گجراتی تھیٹر میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔