معروف اداکار دھرمیندر صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر نے اپنی آنے والی ویب سیریز ’تاج -ڈیوائیڈیڈ بائی بلڈ‘ کا اپنا لُک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بالی ووڈ اداکار دھرمیندر / ٹوئٹر /&nbsp;@aapkadharam</p></div>

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر / ٹوئٹر /@aapkadharam

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر نے اپنی آنے والی ویب سیریز ’تاج -ڈیوائیڈیڈ بائی بلڈ‘ کا اپنا لُک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ دھرمیندر ’زی 5‘ کی ویب سیریز ’تاج: ڈیوائیڈیڈ بائی بلڈ‘ سے اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

دھرمیندر نے نئے انداز کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سیریز میں اپنے رول کے بارے میں بتایا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے لکھا ’’دوستو! میں شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہا ہوں، جو کہ ایک صوفی سنت تھے۔ سیریز میں میرا کردار بہت چھوٹا ہے لیکن وہ کافی اہم ہے۔ اس کردار کے لئے مجھے آپ سبھی کی نیک خواہشات چاہئیں۔‘‘


اس سیریز میں دھرمیندر، ادیتی راؤ حیدری، نصیرالدین شاہ، اشیما گولاٹی، شبھم کمار مہرہ، طاہا شاہ اور سندھیا مردل سبھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ سیریز ایک تاریخی ڈرامہ ہے، جس میں مغلیہ سلطنت سے جڑی چیزیں دکھائی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔