معروف فلم اداکار، تھیٹر آرٹسٹ اور ہدایت کار عامر رضا حسین کا انتقال

ٹھیٹر اور فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار اور ہدایت کار عامر رضا حسین انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداح صدمے میں ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصور سوشل میڈیا</p></div>

تصور سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ٹھیٹر اور فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و ہدایتکار اور فنکار عامر رضا حسین کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 66 برس تھی اور انہوں نے دہلی کے میکس اسپتال میں آخری سانس لی، جہاں وہ زیر علاج تھے۔ عامر کی موت کی خبر سے مداح صدمے میں ہیں، وہ اپنے پیچھے اہلیہ وراٹ تلوار اور دو بیٹے چھوڑ گئے ہیں۔

حسین کی پیدائش 6 جنوری 1957 کو ایک اشرافیہ اودھی گھرانے میں ہوئی تھی۔ حسین کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھی۔ حسین نے اپنی اسکول کی تعلیم میو کالج، اجمیر سے مکمل کی اور پھر سینٹ اسٹیفن کالج سے تاریخ کی تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے جوائے مائیکل، بیری جان اور مارکس مرچ جیسے نامور اداکاروں کی ہدایت کاری میں کالج کے کئی ڈراموں میں اداکاری کی۔


خیال رہے کہ 'باہوبلی'، 'آر آر آر' اور اب آنے والی 'آدی پورش' جیسی بڑی فلموں سے پہلے بھی عامر رضا حسین کی تخلیقی طاقت نے 'دی ففٹی ڈیڈ وار' کے ذریعے ہندوستان کو ایک میگا تھیٹر پروڈکشن کا تجربہ کرایا تھا۔ حسین نے 'دی ففٹی ڈے وار' میں کرگل کی کہانی اس طرح سنائی کہ آج تک کوئی نہیں بتا سکا تھا۔ انہوں نے اسٹیج پر جیسس کرائسٹ-سپر اسٹار اور دی لیجنڈ آف رام بھی پیش کی تھی۔

حسین دو فلموں میں بھی نظر آئے تھے۔ ان میں سے ایک کم (1984) تھی، جو روڈیارڈ کپلنگ کے ناول پر مبنی تھی اور جس میں پیٹر او ٹول نے اداکاری کی تھی، جبکہ دوسری ششانک گھوش کی رومانٹک کامیڈی فلم خوبصورت (2014) تھی، جس میں انہوں نے سونم کپور اور فواد خان کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔