رنبیر-عالیہ کی فلم ’برہماستر‘ نے پربھاس کی فلم ’باہوبلی‘ کو دی پٹخنی، پہلے دن دنیا بھر میں ہوئی زبردست کمائی

’باہوبلی-1‘ نے پہلے دن ورلڈ وائڈ تقریباً 73 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، جب کہ ’برہماستر‘ نے پہلے دن ورلڈ وائڈ تقریباً 75 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

فلم ’برہماستر‘، تصویر آئی اے این ایس
فلم ’برہماستر‘، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’برہماستر‘ پر بائیکاٹ ٹرینڈ کا اثر بالکل بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ 9 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اس فلم نے کمائی کے معاملے میں پربھاس کی فلم ’باہوبلی-1‘ کو بھی پٹخنی دے دی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ’برہماستر‘ کو خوب پسند کر رہے ہیں، اور گزشتہ کچھ مہینوں سے بالی ووڈ میں پھیلی خشک سالی کا اب خاتمہ ہونے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنّے والی فلم ’برہماستر‘ کا جادو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس فلم نے جہاں ہندوستانی باکس آفس پر تقریباً 36 کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے، وہیں دوسری طرف فلم نے ورلڈ وائڈ باکس آفس پر پر بھی زوردار کمائی کر رہی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ وائڈ 8913 اسکرین پر ریلیز ہونے والی ’برہماستر‘ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 75 کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا ہے۔ ٹریڈ اینالسٹ کا ماننا ہے کہ ہفتہ واری چھٹیوں میں اس فلم کے کلیکشن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ فلم ’برہماستر‘ ہندی کے علاوہ کنڑ، تمل، تیلگو اور ملیالم زبان میں 9 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو لے کر کئی طرح کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ بائیکاٹ ٹرینڈ کیے جانے سے بھی فلم کی ٹیم پریشان تھی۔ لیکن پہلے دن ’باہوبلی-1‘ کا ریکارڈ توڑ کر اس نے دکھا دیا ہے کہ فلم تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کا مادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ باہوبلی-1 نے دنیا بھر کے باکس آفس پر پہلے دن 73 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اگر مکمل کلیکشن کی بات کریں تو پربھاس کی فلم ’باہوبلی-1‘ نے ورلڈ وائڈ تقریباً 650 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’برہماستر‘ کی کمائی کہاں تک جا کر رکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔