آسکر کے لئے لاس اینجلس گئے رام چرن نے کی شائقین سے ملاقات

رام چرن نے کہا کہ مجھے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے اپنے مداحوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ان کی محبت اور حمایت نے مجھے ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رام چرن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رام چرن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: اداکار رام چرن نے ہفتے کے روز لاس اینجلس میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔ اس پروگرام کا اہتمام امریکہ میں فین ایسوسی ایشن نے کیا تھا اور اسے لاس فیلز بلیڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ رام چرن کا ان کے مداحوں نے امریکہ کی مختلف ریاستوں کے شائقین نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ خیرمقدم کیا اور اداکار نے بھی اپنے مداحوں کو پیار دیا۔ اس ایونٹ نے شائقین کو بات چیت کرنے، تصاویر لینے اور اپنے پسندیدہ اسٹار کے قریب جانے کا موقع فراہم کیا۔

رام چرن نے کہا کہ مجھے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آئے اپنے مداحوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ان کی محبت اور حمایت نے مجھے ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اور میں اس پروگرام کو منظم کرنے کے لئے ان لوگون کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس کو منعقد کیا۔


یہ پروگرام ایک بڑی کامیابی تھی۔ اداکار ایک میز سے دوسری میز پر گئے اور تصاویر کھینچی۔ میگا فینز ایسوسی ایشن یو ایس اے نے اپنے مداحوں سے ملنے اور ایونٹ کو یادگار بنانے کے لئے وقت نکالنے پر رام چرن کا شکریہ ادا کیا۔ رام چرن آسکر ایوارڈز میں حصہ لینے کے لئے لاس اینجلس میں ہیں، جہاں فلم 'آر آر آر' کا ان کا 'نٹو نٹو' گانا دوڑ میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔