پریانکا چوپڑا نے کورونا بحران کے دوران ہندستان کے لئے جمع کیے 22 کروڑ روپے

پرینکا چوپڑا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امریکی سرکاری عہدیداروں سے ہندوستان کو ویکسین دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پرینکا چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: کورونا بحران کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر ہندستان کے لئے 22 کروڑ روپئے جمع کیے ہیں۔ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے گیو انڈیا کے ساتھ مل کر 22 کروڑ روپے جمع کیے ہیں، جس سے ملک میں کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے مدد کرسکیں۔

پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر لکھا اتل ستیجا گیو انڈیا کے سی ای او کے ساتھ گفتگو میں کچھ سوالات کے جوابات دیئے اور ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جہاں ہمارے فنڈ ریزر ٹو گیدر فار انڈیا سے جمع کی گئی رقم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔


اہم بات یہ ہے کہ جمع کی گئی رقم ہندوستان میں آکسیجن کنسیٹرٹر کی کمی کو دور کرنے اور ویکسین کی مدد کرنے کے لئے استعمال کی جانی ہے۔ پرینکا چوپڑا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امریکی سرکاری عہدیداروں سے ہندوستان کو ویکسین دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔