وزیر اعظم مودی کی سائرہ بانو سے ملاقات، تصویروں کا اشتراک کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے تجربہ کار اداکارہ سائرہ بانو سے ملاقات کی اور کہا کہ سنیما کی دنیا میں ان کے کاموں کو نسلوں نے سراہا ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی اور سائرہ بانو / تصویر ایکس</p></div>

وزیر اعظم مودی اور سائرہ بانو / تصویر ایکس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تجربہ کار اداکارہ سائرہ بانو سے ملاقات کی اور کہا کہ سنیما کی دنیا میں ان کے کاموں کو نسلوں نے سراہا ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں دونوں بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں، دونوں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کیپشن کے لیے انھوں نے لکھا، ’’سائرہ بانو جی سے مل کر بہت اچھا لگا۔ سنیما کی دنیا میں ان کے بہترین کام نے کئی نسلوں کو بہت کچھ سکھایا ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کرتا ہے۔ آج ان کے ساتھ اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر ہماری اچھی گفتگو ہوئی۔‘‘


سائرہ بانو آنجہانی تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1961 میں شمی کپور کی فلم 'جنگلی' سے کیا تھا۔ انہوں نے 'شاگرد'، 'سگینا'، 'بلف ماسٹر'، 'آئی ملن کی بیلا'، 'پڈوسن' اور 'بیراگ' جیسی فلموں کے ساتھ کئی دوسری کامیاب فلموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کی آخری فلم 1988 میں ریلیز ہونے والی 'فیصلہ' تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔