نوازالدین کی بہن صائمہ صدیقی کا انتقال، کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں

گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں نواز الدین نے اپنی بہن کی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی تھی، انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن صائمہ صدیقی جمعہ کے روز اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ وہ پچھلے 8 سالوں سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھی۔ انہوں نے پونے میں آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق، اس وقت فلم شوٹنگ کے سلسلہ میں نواز الدین اپنے بھائی فیض الدین کے ساتھ امریکہ میں ہے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں، نواز نے اپنی بہن کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنی بہن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’میری بہن 18 سال کی عمر میں چھاتی کے کینسرے میں مبتلا ہو گئی تھی لیکن اس نے ہمت، طاقت اور حوصلے سے اس بیماری کا مقابلہ کیا۔‘‘


13 اکتوبر کو کئے جانے والے اس ٹویٹ میں نواز نے مزید لکھا، ’’آج اس کی عمر 25 سال ہے اور وہ اب بھی لڑ رہی ہے۔ میں ڈاکٹر آنند کوپیکر اور ڈاکٹر لالیش بُشری کا شکر گزار ہوں کہ وہ انہیں لگاتار حوصلہ دیتے رہے۔ میں رسول پوکٹی کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ان دونوں سے ملوایا۔‘‘

موصولہ اطلاعات کے مطابق، نوازالدین کی بہن صائمہ کی تدفین اترپر دیش کے ان کے آبائی گاؤں بوڑھانہ (مظفر نگر) میں کی جائے گی۔ آج اتوار کے روز ہونے والی تدفین کے دوران ان کے پورے کنبہ اور قریبی دوستوں کے موجود رہنے کی خبر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Dec 2019, 11:48 AM